• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ملازمت کاجھانسہ دے کر لوٹنے والے۴؍ ملزمین کو ضمانت

Updated: July 06, 2024, 1:53 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

منترالیہ میں ملازمت دلوانے کے بہانے شہرکے مختلف نوجوانوں سے کروڑوں روپے اینٹھ لئے تھے۔

Bombay High Court. Photo: INN
بامبے ہائی کورٹ۔ تصویر : آئی این این

۶؍ سال قبل بے روز گاروں کو منترالیہ کے مختلف محکموں میں ملازمت دلانے کے بہانے ۴؍ ملزمین نے تقریباً ڈیڑھ کروڑ کا چونا لگایا تھا۔ اس ضمن میں گزشتہ روز ملزمین نے ضمانت کی عرضی داخل کی تھی۔ ان کا جواز تھا کہ اس معاملے کی تفتیش مکمل ہوچکی ہے اور چارج شیٹ داخل ہوچکی ہے۔ جبکہ مقدمہ کی سماعت شروع نہیں ہو رہی ہے۔ بامبے ہائی کورٹ کی سنگل بنچ نے درخواست کا جائزہ لینے کے بعد ملزمین کی اپیل کو منظور کر لی اور انہیں جیل سے رہا کرنے کاحکم سنایا۔ 

یہ بھی پڑھئے:انہدامی کارروائی سے حاجی ملنگ درگاہ کے اطراف کے متاثرین پریشان

دسمبر ۲۰۱۸ء میں ملزمین منترالیہ میں ملازمت دلانےکے بہانے کئی بے روز گار نوجوانوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی خطیر رقم اینٹھ لی تھی۔ ساتھی ہی جے جے اسپتال سے ان نوجوانوں کی طبی جانچ کرواکر انہیں فرضی لیٹر بھی دیا تھا۔ جب متاثرین کو پتہ چلا کہ ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے تو انہوں نے پولیس سے رابطہ قائم کیا ۔ ممبئی کرائم برانچ نے اس معاملہ میں تفتیش کرنے کے بعد۳؍ ملزمین ستین گائیکواڑ، مہادیو شیر واڑے اورنتین ساٹھے کو ڈیڑھ سال قبل گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف حال میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ وہیں گزشتہ روز ملزمین نے بامبے ہائی کورٹ کی سنگل بنچ کے جسٹس این جمعدارکے روبرو ضمانت کی درخواست داخل کرتے ہوئے کہا کہ ’’ اس معاملہ میں تفتیش مکمل ہوچکی ہے اور چارج شیٹ بھی داخل کی جاچکی ہے جبکہ مقدمہ پر باقاعدہ سماعت کا سلسلہ شروع ہونے کا وقت طے نہیں کیا گیا ہے۔ ‘‘ سنگل بنچ نے دونو ں فریق کی جرح سننے کے بعد ملزمین کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے انہیں جیل سے رہا کرنے کا حکم سنایا ہے۔ یاد رہے کہ پولیس نے اس معاملے میں چارج شیٹ داخل کر دی ہے لیکن اب تک اس پر سماعت شروع نہیں ہوئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK