• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بالی: آتش فشاں راکھ اگلنے لگا، بالی کیلئے پروازیں منسوخ

Updated: November 13, 2024, 8:06 PM IST | Bali

بالی میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد ۴؍ نومبر سے ۱۲؍ نومبر تک سنگاپور، ہانگ کانگ اور آسٹریلیا کے کئی شہروں سے بالی کیلئے طے شدہ ۸۰؍ سے زائد پروازیں منسوخ ہوچکی ہے۔

Passengers can be seen in distress at Bali airport. Photo: X
بالی ایئرپورٹ پر مسافر پریشان حال دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: ایکس

بالی میں آتش فشاں پھٹنے کے باعث وہاں کیلئے پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ کئی بین الاقوامی ایئر لائنز نے بدھ کو بتایا کہ انڈونیشیا کے جزیرے بالی جانے اور وہاں سے طے شدہ پروازوں کو رد کردیا گیا ہے۔ جیٹ اسٹار ایئرلائنز اور کانتاس ایئرلائنز نے اعلان کیا کہ آتش فشانی سرگرمیی کی وجہ سے حفاظتی وجوہات کی بناء پر بدھ کو بالی جانے والی پروازوں کو روک دیا گیا ہے۔ ہوائی جہاز کے نظام الاوقات پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ فلائٹ راڈار ۲۴؍ نے بتایا کہ ایئر ایشیا اور ورجن ایئرلائنز کی بالی کیلئے مخصوص پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔ 

بالی کے نگرہ رائے ہوائی اڈے کے جنرل مینیجر احمد سیوگی شہاب نے بتایا کہ ۴؍ سے ۱۲؍ نومبر تک سنگاپور، ہانگ کانگ اور آسٹریلیا کے کئی شہروں سے بالی کیلئے طے شدہ ۸۰؍ سے زائد پروازیں منسوخ ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ بالی انڈونیشیا کا سب سے بڑا سیاحتی مقام ہے اور آسٹریلوی سیاحوں کے درمیان کافی مقبول ہے۔ بالی سے تقریباً ۸۰۰؍ کلومیٹر (۴۹۷؍ میل) کے فاصلہ پر واقع مشرقی نوسا ٹینگارا صوبہ میں ۳؍ نومبر کو لیوتوبی لاکی لاکی آتش فشاں کے طویل عرصہ بعد پہلی دفعہ پھٹنے سے زائد از ۹؍ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس کے بعد آتش فشاں کئی مرتبہ پھٹ چکا ہے۔ منگل کو بھی آتش فشاں سے متعدد دفعہ دھواں اور آگ نکلتی رہی۔ آتش فشاں پھٹنے کی وجہ سے ہزاروں افراد کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: صرف برگر اور فرائز ہی کھانے کے سبب لڑکے کی بینائی زائل : رپورٹ

انڈونیشیا میں تقریباً ۱۳۰؍ فعال آتش فشاں ہیں۔ یہ بحرالکاہل کے ’’رنگ آف فائر‘‘ پر واقع ہے جہاں مختلف زمینی پلیٹوں کی حرکات کے باعث زیادہ زلزلے ریکارڈ کئے جاتے ہیں۔ ماؤنٹ لیوتوبی سے نکلے دھویں کے بادل، ۱۰ کلومیٹر کی بلندی تک پہنچ گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ریت کے گرنے نے آس پاس کے علاقوں کو ڈھانپ لیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK