• Fri, 13 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

باندرہ:غریب نگر کے مکینوں کو ریلوے سے گھر ملنے کی امید!

Updated: September 09, 2024, 2:18 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai

 باندرہ (مشرق) میں ریلوے کی زمین پر واقع غریب نگر کے مکینوں کو ویسٹرن ریلوے کی چھٹی لائن بچھانے کیلئے ۲۱۰۷ء میں جگہ خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا تھا لیکن متاثرین کی درخواست پر عدالت نے اس نوٹس پر اسٹے لگا دیا تھا۔

In the image below, the Gharib Nagar slum can be seen very close to the Western Railway track in Bandra (East). Photo: INN
زیر نظر تصویر میں باندرہ (مشرق) میں ویسٹرن ریلوےکے ٹریک کے بالکل قریب غریب نگر جھوپڑ پٹی کو دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر : آئی این این

 باندرہ (مشرق) میں ریلوے کی زمین پر واقع غریب نگر کے مکینوں کو ویسٹرن ریلوے کی چھٹی لائن بچھانے کیلئے ۲۱۰۷ء میں جگہ خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا تھا لیکن متاثرین کی درخواست پر عدالت نے اس نوٹس پر اسٹے لگا دیا تھا اور اب تقریباً ۷؍ برسوں کی قانون لڑائی کے بعد انہیں متبادل جگہ ملنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔ دراصل سپریم کورٹ نے اسی نوعیت کے کیس میں جھوپڑا واسیوں کو متبادل جگہ اور کرایہ دینے کا حکم دیا تھا اور ان اہم نکات کو ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں شامل کیا تو عرضی گزاروں نے اپنی عرضداشت اس امید پر واپس لے لی کہ ویسٹرن ریلوے انہیں عدالت عظمیٰ کے احکام کی روشنی میں متبادل جگہ فراہم کرے گی۔ 

یہ بھی پڑھئے: کیو آر کوڈ اسکین کرکے جے پی سی کو آراء بھیجنے کا عمل تیزی سے جاری

 تاہم ’غریب نگر رہیواسی ویلفیئر سنگھ سوسائٹی‘ کی جانب سے داخل کی گئی عرضداشت پر ہائی کورٹ کا جو فیصلہ آیا ہے اس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے عرضی گزاروں میں شامل سلیم یٰسین قریشی نے انقلاب سے گفتگو کے دوران کہا کہ ’’۲۰۱۷ء میں ریلوے کے سروے میں یہاں کے زیادہ تر مکینوں کو متبادل جگہ پانے کااہل پایا گیا تھا لیکن بہت سے افراد کو نااہل بھی قرار دیا گیا تھا۔ اب ہائی کورٹ کے فیصلے اور سپریم کورٹ کے احکام کی روشنی میں ریلوے ہمیں نوٹس بھیجے گا جس میں ممکنہ طور پر متبادل جگہ دینے کے بجائے کچھ عرصہ کیلئے ۲؍ہزار روپے ماہانہ بطور کرایہ دینے کی پیشکش ہوسکتی ہے۔ ممبئی میں اتنی کم قیمت پر کہیں کرایہ پر گھر نہیں ملتا اس لئے ریلوے کے نوٹس کی نوعیت کے حساب سے اُس وقت طے کیا جائے گا کہ دوبارہ عدالت سے رجوع ہونے کی ضرورت ہے یا نہیں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK