• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بنگلور: وراٹ کوہلی کے ریستوراں ’وَن ۸؍ کمیون‘ کے خلاف ایف آئی آر درج

Updated: July 09, 2024, 6:46 PM IST | Bengaluru

آج بنگلور پولیس نے بتایا کہ انہوں نے وراٹ کوہلی کے ریستوارں ’’ون ۸؍ کمیون‘‘ اور دیگر ۴؍ اداروں کے خلاف مقررہ اوقات سے زیادہ دیر تک ہوٹل اور ریستوراں جاری رکھنے کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ واضح رہے کہ وراٹ کوہلی ’’ون ۸؍ کمیون‘‘ کے شریک بانی ہیں۔

One 8 Commune. Photo: X
ون ۸؍ کمیون۔ تصویر: ایکس

بنگلور پولیس نے آج بتایا کہ ’’وَن۸؍ کمیون‘‘ کے منیجر کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس پر الزام ہے کہ یہ مبینہ طور پر کام کے مقرر کردہ اوقات سے زیادہ دیر تک ریستوراں چلاتا ہے۔ واضح رہے کہ کرکٹ اسٹار وراٹ کوہلی اس ریستوراں کے شریک بانی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ایک خصوصی مہم ۶؍ جولائی کو ان شکایات کے بعد چلائی گئی تھی کہ وسطی بنگلور میں بہت سے ریستوراں رات ایک بجے (بند کرنے کا مقررہ وقت) سے زیادہ کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: اسٹارٹ اپس کے بند ہونے کی تعداد میں کمی آئی لیکن خطرہ اب بھی برقرار

پولیس کے مطابق، کبن پارک تھانے کے سب انسپکٹر، جو پٹرولنگ ڈیوٹی پر تھے، ایک بجکر ۲۰؍ منٹ کے قریب ون ۸؍ کمیون پہنچے تو معلوم ہوا کہ منیجر مبینہ طور پر اب بھی ریستوراں چلا رہا ہے۔ ایک پولیس افسر نے کہا کہ جب ہمیں یہ شکایات موصول ہوئیں کہ کچھ ریستوراں اور ہوٹل مقررہ وقت سے زیادہ کام کر رہے ہیں تو ہم نے ۶؍ جولائی کو ایک خصوصی مہم چلائی۔ ان خلاف ورزیوں کے پیش نظر ہم نے ون۸؍ کمیون کے منیجر اور چار دیگر اداروں کے خلاف کرناٹک پولیس ایکٹ کے تحت کیوبن پارک پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK