’’ارب پتی حجام ‘‘ کے نام سے مشہوربنگلور کے رمیش بابو کے پاس۴۰۰؍ سے زیادہ لگژری برانڈزکی کاریں موجود ہیں۔ وہ ’’رمیش اینڈ ٹریولز‘‘ کے مالک ہیں۔
EPAPER
Updated: January 25, 2025, 2:10 PM IST | Bengaluru
’’ارب پتی حجام ‘‘ کے نام سے مشہوربنگلور کے رمیش بابو کے پاس۴۰۰؍ سے زیادہ لگژری برانڈزکی کاریں موجود ہیں۔ وہ ’’رمیش اینڈ ٹریولز‘‘ کے مالک ہیں۔
ہندوستان میں جہاں غربت سے لوگ ایک وقت کی روٹی پوری کرنے کی جدوجہد میں ہیں، وہیں اپنی محنت سے ایک حجام ارب پتی بننے میں کامیاب ہو گیا۔ ’’ارب پتی حجام ‘‘ کے نام سے مشہوربنگلور کے رمیش بابو ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا، لیکن اپنی محنت اور کچھ بننے کے عزم میں ترقی کی سیڑھیاں تیزی سے چڑھنے لگا۔ رمیش بابو ہندوستان کے ارب پتی حجام ہیں۔ جو گاڑیوں کا شوق رکھتے ہیں، اس وقت ان کے پاس۴۰۰؍ سے زیادہ لگژری برانڈزکی کاریں موجود ہیں جن میں بی ایم ڈبلیو، جیگوار، اور یہاں تک کہ رولز روئس بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق رمیش بابو چاندی کے چمچ کے ساتھ پیدا نہیں ہوا تھا۔ رمیش بابو کے والد بھی بنگلور میں حجامت کا کام کرتے تھے اور وہ اس وقت دنیا کو چھوڑ کر چلے گئے جب رمیش۷؍سال کا تھا۔ شوہر کی موت کے بعد رمیش کی والدہ نے اپنے تین بچوں کی پرورش کرنے کیلئے لوگوں کے گھروں میں کام کیا، حجام کی دکان کو چلانا مشکل تھا تو اسے۵؍ روپے پر کرایے پر دے دیا۔ ماں کا ہاتھ بٹانے کیلئے رمیش بابو نے۱۳؍ سال کی عمر سے کام کا آغاز کیا اور اخبار سے لے کر گھروں میں دودھ پہنچانے تک کا ہر کام کیا۔ میٹرک کے بعد اپنے والد کی دکان کو دوبارہ کھولا اور اسے اپنی محنت سے کامیاب بنایاجس کے بعد آہستہ آہستہ انہوں نے کار رینٹ پر دینے کا بزنس شروع کیا اور’’ رمیش اینڈ ٹریولز‘‘ کے مالک بن گئے۔ آج رمیش ٹورز اینڈ ٹریولز دہلی چنئی، بنگلورو میں ایک بڑا نام ہے، اور بڑے بڑے تاجر بھی کمپنی سے گاڑیاں رینٹ آوٹ کرتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے مرسڈیز Maybach S600 کو خریداجس کی قیمت۳ء۲؍ کروڑ روپے ہے۔