• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بنگلہ دیش: بس اور ٹرک کے تصادم میں ۱۴؍ افراد ہلاک

Updated: April 16, 2024, 5:38 PM IST | Inquilab News Network | Dhaka

ڈھاکہ (بنگلہ دیش) کے کھلنا ہائی وے پر ایک بس اور پک اَپ ٹرک کے تصادم میں ایک ہی خاندان کے ۵؍ سمیت ۱۴؍ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دو افراد اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔حکومت نے زخمیوں کی ہر قسم کی طبی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

 پولیس نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے ڈھاکہ میں کھلنا ہائی وے پر منگل کو ایک بس اور پک اپ ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت کم از کم ۱۴؍افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ڈھاکہ ٹریبیون اخبار نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ فرید پور میں اس وقت پیش آیا جب کھلنا ڈویژن کے شہر ماگورا جانے والی بس ڈھاکہ جانے والے پک اپ ٹرک سے ٹکرا گئی، جس سے ۱۱؍افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ 

یہ بھی پڑھئے: لوک سبھا الیکشن سے قبل ریکارڈ مقدار میں نقدی، منشیات اور شراب ضبط

پولیس نے بتایا کہ دو افراد اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے اور ایک دوسرے نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں پک اپ ٹرک کے مسافر، ڈرائیور اورایک معاون شامل ہے۔ ڈیلی اسٹار نیوز پورٹل جس نے مرنے والوں کی تعداد ۱۳؍ ہے جس میں ۷؍ خواتین، تین مرد اور تین بچے شامل ہیں۔ بی ڈی نیوز ۲۴؍نیوز پورٹل نے خبر دی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شامل ہیں۔ 
قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد قمرالاحسن اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد مرشد عالم نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ رپورٹ میں احسن کے حوالے سے کہا گیاہے کہ حکومت نے جاں بحق افراد کی تدفین کیلئے ۲۰؍ہزار روپے کی فوری امداد دی اور اتنی ہی رقم زیر علاج افراد کیلئے بھی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کے لواحقین کو ۵؍لاکھ روپے اور زخمیوں کے خاندان کو ۳؍لاکھ روپے کی اضافی امداد دی جائے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK