• Mon, 10 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بنگلہ دیش: پھر تشدد، جابجا آتشزنی اور توڑ پھوڑ، متعدد لیڈروں کے گھر نذر آتش

Updated: February 09, 2025, 10:25 AM IST | Dhaka

عبوری حکومت نے تشدد کے ان واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے کہا کہ اگر حکومت چیلنجز کو قابو کرنے میں ناکام رہی توحالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔

The angry protestors have destroyed the house of Sheikh Mujeebur Rehman like this. Photo: AP/PTI
مشتعل مظاہرین نے شیخ مجیب الرحمٰن کے گھر کو کچھ اس طرح تباہ کیا ہے ۔ تصویر: اےپی / پی ٹی آئی

 بنگلہ دیش میں ایک بار پھر پرتشدد احتجاج کا سلسلہ  جاری ہے۔ گزشتہ روز بھی کئی مقامات پر آتشزنی اور توڑ پھوڑ کے واقعات  ہوئے ۔اس دوران عوامی لیگ کے متعدد  لیڈروں کے گھروں کو آگ لگادی گئی۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق عبوری حکومت نے تشدد کے ان واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے ملک کی موجودہ حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت چیلنجز کو قابو کرنے میں ناکام رہی تو حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق۴؍ دنوں کے دوران مظاہرین نے  بنگلہ دیش  کے بانی شیخ مجیب الرحمٰن کی تصاویر والی دیوار کو گرا دیا جبکہ اس دوران  شیخ حسینہ کے مجسمے اور یادگار کو بھی نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ٰیہ بھی پڑھئے: دہلی پر بھی بی جے پی قابض ،’آپ‘ کی شرمناک شکست

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شیخ حسینہ اور مجیب الرحمٰن  کے گھروں کو بھی آگ لگائی جاچکی ہے۔ ’اسٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمینیشن‘ کی کمیلا شہر یونٹ کے سیکریٹری رشید الحق کا کہنا ہے کہ ہم فاشزم کی سبھی نشانیاں مٹا دیں گے۔  یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں گزشتہ برس اگست میں  طلبہ کے ملک گیر  مظاہروں کے بعدشیخ حسینہ واجد اقتدار چھوڑ کر  ہندوستان فرار ہوئی تھیں ۔ اس کے بعد سے محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت ملک کا نظم ونسق چلا رہی ہے لیکن بنگلہ دیش  عوام کا سابق وزیراعظم کے خلاف غم وغصہ وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا  ہی جا رہا ہے۔بنگلہ دیش میں پرتشدد احتجاج کا اعلان سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کا اپنی جماعت عوامی لیگ پارٹی کے حامیوں سے  ہندوستان سے آن لائن تقریر کرنے کامنصوبہ سامنے آنے کے بعد کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK