• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

شیخ حسینہ واجد کو اقتدار سے ہٹانے میں ہم ملوث نہیں، امریکہ نے الزامات کی تردید کی

Updated: August 14, 2024, 1:10 PM IST | Agency | Washington

عبوری حکومت کے اقتدار سنبھال لینے کے بعد اب حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں، ٹرین سروسیز اور ایمرجنسی سروسیز بحال۔

Policemen returning to duty, pictured at an intersection in Dhaka. Photo: INN
پولیس اہلکار ڈیوٹی پر لوٹ رہے ہیں، ڈھاکہ کے ایک چوراہے کی تصویر۔ تصویر : آئی این این

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی جانب سے عائد کردہ الزامات پر امریکہ نے صفائی دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق منگل کو وہائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کرین جین پیئر نے شیخ حسینہ کی اقتدار سے بے دخلی کے پس منظر میں کہا کہ ’’کوئی بھی رپورٹ یا افواہ کہ امریکی حکومت ان واقعات میں ملوث تھی، مکمل طور پر جھوٹی ہے، یہ سچ نہیں ہے۔‘‘ جین پیئر نے کہا۔ ’’ہم سمجھتے ہیں کہ بنگلہ دیشی عوام کو اپنی حکومت کے مستقبل کا فیصلہ کرنا چاہیے اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم پر جو بھی الزام لگایا گیا ہے وہ بالکل غلط ہے اور سچ نہیں ہے۔‘‘
امریکہ پر الزام کیوں ؟
 قیاس ہے کہ امریکہ بنگلہ دیش کے سینٹ مارٹن جزیرے پر فوجی اڈہ بنانا چاہتا تھا، اس کی اجازت شیخ حسینہ نے نہیں  دی تھی۔ اسی پس منظر میں  شیخ حسینہ نے امریکہ پر بدامنی پھیلانے کا الزام لگایا تھا۔حالانکہ حسینہ کے بیٹے سجیب واجد جوئے نے تردید کی کہ سابق وزیر اعظم نے بے دخلی کا الزام امریکہ پر عائد کرتے ہوئے بیانات جاری نہیں کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:چاقو زنی کی واردات،۱۱؍سالہ لڑکی اور خاتون زخمی، مسلم سیکوریٹی گارڈعبداللہ نے حملہ آور کو دھردبوچا

بنگلہ دیش میں حالات بہتر ہورہے ہیں 
 عبوری حکومت کے نظم و نسق سنبھال لینے کے بعدبنگلہ دیش میں حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پولیس تھانوں میں  اہلکاروں  نے ڈیوٹی سنبھال لی ہے۔ جبکہ ملک میں  پسنجر ٹرین سروسیز بھی پہلے کی طرح بحال کردی گئی ہے۔ سرکاری اسپتالوں  کا عملہ بھی کام پر لوٹ آیا ہے۔ اتنا ہی نہیں  ملک کی نیشنل ایمرجنسی سروس فون لائن۹۹۹؍ جو، کوٹہ کے احتجاج، پولیس ہڑتال اور حکومت کی تبدیلی کی وجہ سے ۸؍ دن سے بند تھی، وہ منگل کو بحال کر دی گئی۔ڈھاکہ ٹربیون نے یہ اطلاع دی۔ اخباری رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں کی عدم موجودگی کے باعث فون ہیلپ لائن سروس۵؍ اگست سے معطل تھی۔ اس سروس میں نیشنل ایمرجنسی سروس، ایمبولینس، پولیس، فائر اور جرائم سے متعلق امداد شامل ہے۔ 
 عبوری حکومت کےمزید۳؍مشیروں نے حلف لیا
 فاروق اعظم، ڈاکٹر بدھ رنجن رائے پوددار اور سپردیپ چکما نے منگل کو بنگلہ دیش میں پروفیسر محمد یونس کی قیادت والی عبوری حکومت کے مشیر کے طور پر حلف لیا۔ بنگلہ دیشی اخبار ڈھاکہ ٹریبیون نے یہ اطلاع دی۔ صدر محمد شہاب الدین نے تقریباً۱۱؍بجے بنگ بھون میں فاروق اعظم، ڈاکٹر پودار اور چکم کو عہدے کا حلف دلایا۔
سپریم کورٹ میں چار نئے ججوں نے حلف لیا
 بنگلہ دیش میں سپریم کورٹ کے اپیلٹ ڈویژن کے ۴؍نئے ججوں نے منگل کو حلف لیا۔ ڈھاکہ ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق منگل کو سپریم کورٹ کے ججوں کی حیثیت سے حلف اٹھانے والوں میں ہائی کورٹ سے ترقی پانے والے جج جسٹس زبیر رحمان چوہدری، جسٹس سید محمد ضیاء الکریم، جسٹس محمد رضا الحق اور جسٹس ایس ایم امداد الحق شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK