• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بنگلہ دیش : گرفتار سابق وزراء اور سیاستدانوں پر انڈے پھینکے گئے

Updated: August 16, 2024, 12:38 PM IST | Agency | Dhaka

ڈھاکہ میں عدالت میں پیشی کے وقت لوگوں نے احتجاج کیا، شیخ حسینہ کےخلاف نعرے بازی کی گئی۔

Egg yolks can be seen on Anisur Rahman`s helmet. Photo: INN
انیس الرحمٰن کے ہیلمیٹ پرپھینکے گئے انڈے کی زردی دیکھی جاسکتی ہے۔ تصویر : آئی این این

شیخ حسینہ واجدحکومت کی اقتدار سے بے دخلی کے باوجود عوام میں غصہ برقرار ہے۔ مختلف الزامات کے تحت گرفتار سابق وزراء اور عوامی لیگ کے عہدیداروں کی عدالت میں  پیشی کے وقت ان پر انڈے برسائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ڈھاکہ کی چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کورٹ کے باہر وکلاء اور عام لوگوں نے پولیس وین پر انڈے برسائے۔ اس وین میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے دور میں نجی صنعت کے مشیر سلمان ایف رحمٰن اور سابق وزیر قانون انیس الحق موجود تھے۔ پولیس کی وین جونہی ملزمین کو لے کر عدالت کے احاطے میں پہنچی تو وہاں موجود وکلاء اور لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا اور پولیس کی گاڑی پر ہی انڈے مارنا شروع کردیے۔ اس دوران دھکامکی بھی ہوئی، پولیس نے انیس الحق کو ہیلمٹ پہناکر رکھا تھا اور انہیں  سخت حفاظتی گھیرے میں کورٹ میں  لے جایا گیا۔ اس دوران نامعلوم مظاہرین نے ان پر انڈے برسائے۔ 

یہ بھی پڑھئے:غزہ جنگ بندی : مذاکرات کا آغاز، حماس شریک نہیں

 خیال رہے کہ شیخ حسینہ واجد کے دور میں وفاقی وزیر رہنے والے دونوں ملزمین کو پانی کے راستے فرار ہونے کی کوشش کے دوران بدھ کوگرفتار کیا گیا تھا، جنہیں جمعرات کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے انیس الحق اور سلمان ایف رحمٰن کو۱۰؍ دن کے ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔ عوام کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیے جانے کی وجہ سے ملزمین کو پنجروں نما بنے سیل میں محفوظ بناتے ہوئے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ ملزمین پر مظاہرے کے دوران۲۴؍ سالہ شاہجہاں علی کے قتل کی سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK