• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بنگلہ دیش: غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد ۳۱؍ جنوری تک ویزا حاصل کرلیں

Updated: January 07, 2025, 11:10 AM IST | Inquilab News Network | Dhaka

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے پیر کو بنگلہ دیش میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں سے کہا کہ وہ ۳۱؍ جنوری تک دستاویز حاصل کر لیں، ساتھ ہی انتباہ دیا کہ جو لوگ ایسا کرنے میں ناکام رہیں گے، انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے امور داخلہ کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانگیر عالم نے کہا کہ بہت سے غیر ملکی شہری بغیر ویزا کے بنگلہ دیش میں مقیم ہیں۔ان میں سے بہت سے لوگ ملازمتیں بھی کر رہے ہیں۔ وہ ۳۱؍ جنوری تک دستاویز حاصل کرلیں، اور انتباہ دیا کہ جو لوگ ایسا نہیں کریں گے انہیں قانونی کارروائی کاسامنا کرنا پڑےگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ۳۱؍ جنوری کی آخری تاریخ مقرر کی  گئی ہے کہ وہ قانونی کارروائیوں سے بچنے کیلئے ویزا حاصل کریں۔عالم نے یہ تبصرہ دارالحکومت میں مرکزی پاسپورٹ آفس کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھئے: بنگلہ دیش: شیخ حسینہ پرمزید دباؤ،کرائم ٹریبونل نے ایک اورگرفتاری وارنٹ جاری کیا

پرتھوم الو اخبار کے مطابق، مشیر نے کہا کہ کوئی بھی غیر ملکی جو بنگلہ دیش میں بغیر ویزے کے قیام کرے گا اسے اس کے ملک دوبارہ بھیج دیا جائے گا۔تاہم عالم نے کسی ایسے ملک کا نام نہیں لیا جس کے شہری بغیر ویزا کے قیام پذیر ہیں۔لیکن، انہوں نے کہا کہ بہت سے روہنگیا، جنہیں اپنے وطن میانمار کی راکھین ریاست میں  ظلم و ستم سے بچنے کیلئے بنگلہ دیش میں عارضی پناہ دی گئی تھی، غیر قانونی طریقوں سے بنگلہ دیشی پاسپورٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK