• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بنگلہ دیش : عبوری حکومت کے مشیر:پوجا اور روزہ یکجا رہ سکتے ہیں

Updated: August 25, 2024, 11:27 AM IST | Dhaka

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ حکومت کے بعد تشدد میں ملک کی مذہبی اقلیتوں کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا گیا تھا، ملک میں مذہبی منافرت کوختم کرنےاور مذہبی رواداری کو فروغ دینے کیلئے عبوری حکومت کے مشیر ڈاکٹر خالد حسین نے جمعہ کو نماز سے پہلے خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں روزہ اور پوجا ایک ساتھ قائم رہ سکتے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے عوام سے ملک کی تعمیر نو میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

Dr. AFM Khalid Hussain, Advisor on Religious Affairs of Bangladesh. Image: X
بنگلہ دیش کے مذہبی امور کے مشیرڈاکٹر اے ایف ایم خالد حسین۔ تصویر: ایکس

بنگلہ دیش کے مذہبی امور کے مشیرڈاکٹر اے ایف ایم خالد حسین نے جمعہ کی نماز کے موقع پر مسلمانوں کو خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ’’بنگلہ دیش میں ایک ہی وقت میں پوجا بھی کی جاسکتی ہے اور رمضان کے روزے بھی رکھے جا سکتے ہیں۔‘‘ انہوں نے عوام سے ایک ایسے بنگلہ دیش کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی جس میں تمام مذاہب کے ماننے والے آزادانہ طور پر اپنے مذہب پر عمل کر سکیں۔ 

یہ بھی پـڑھئے: غزہ میں میرے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی: خاتون یرغمال نے اسرائیلی میڈیا کے جھوٹ کا پردہ فاش کیا

واضح رہے کہ طلبہ کے احتجاج کے بعد شیخ حسینہ کی حکومت گرتے ہی ملک میں مذہبی اقلیتوں پر کئی حملے کئے گئے، ان میں ہندو، بدھسٹ اور عیسائی اقلیتیں شامل ہیں۔ بنگلہ دیش کی قومی ہندو اتحاد کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے ۴۸؍ اضلاع میں ہندوئوں کے مذہبی مقامات، کاروباراور گھروں پر حملوں کے ۲۷۸؍ واقعات رونما ہوئے۔جس کے بعد ہزاروں بنگلہ دیشی اقلیتوں نے اپنی جان و مال کی حفاظت کی خاطر سرحد پار کرکے ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھئے: برازیل: ساؤپاؤلو ایئرپورٹ پر ایشیائی ممالک کے سیکڑوں تارکین وطن بے یارومددگار

سرکاری خبر رساں ایجنسی بی ایس ایس کے مطابق خالد نے کہا کہ بنگلہ دیش ایک مذہبی روادار ملک ہے۔یہاں مذہبی آزادی ایک شہری حق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو بدنام کرنے کیلئے کئی ممالک نے پرپیگنڈا کیا۔ اگر کوئی ملک کے اتفاق کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے۔آخر میں انہوں نے عوام سے بنگلہ دیش میں نظم و نسق قائم رکھنے کیلئے تعاون کی اپیل کی، تاکہ بنگلہ دیش کو اتحاد و اتفاق پر مبنی ایک ملک بنایا جاسکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK