• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

برازیل: ساؤپاؤلو ایئرپورٹ پر ایشیائی ممالک کے سیکڑوں تارکین وطن بے یارومددگار

Updated: August 24, 2024, 10:24 PM IST | SaoPaulo

امریکہ جانے کے خواہشمند سیکڑوں افراد جن کا تعلق ہندوستان، نیپال اور ویتنام سے ہے، برازیل کے ساؤپاؤلو ہوائی اڈے پر کسمپرسی کے عالم میں پڑے ہیں،جہاں انہیں نہ نہانے کی سہولت ہے اور نہ ہی غذا کا حصول آسان ہے۔ اس کےعلاوہ سردی سے بچنے کیلئے کمبل بھی نہیں ہے۔ یہ افراد زمین پر سونے پر مجبور ہیں۔ برازیل حکومت کا کہنا کہ وہ بغیر ویزا کے آنے والوں کو ان کے وطن لوٹا دے گی۔

This picture shows the condition of the migrants at the Saipao Lu Airport. Image: X
سائوپائو لو ہوائی اڈہ پر موجود تارکین وطن کی حالت بیان کرتی یہ تصویر۔ تصویر: ایکس

برازیل کے شہر سائو پائولو کے بین القوامی ہوائی اڈے پر نیپال، ہندوستان اور ویتنام سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں پناہ کے متلاشی شہری کئی ہفتوں سےبے یار و مددگار پڑے ہیں،یہ شہری برازیل میں داخلے کی اجازت کے منتظر ہیں۔ رائٹر نے ان کے دستاویز دیکھے ، حکام کے مطابق گھانا کا ایک شہری دو ہفتہ قبل فوت ہو گیا، موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔کم از کم ۶۶۶؍ بے ضابطہ تارکین وطن بنا ویزا کے گوارلہوس ہوائی اڈے پر برازیل میں داخلے کے منتظر ہیں، ان تارکین وطن کو  غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے ۔ واضح رہے کہ امریکہ یا کنیڈا جانے کے خواہشمند افراد برازیل کوبطور ایک پڑائو کے استعمال کرتے ہیں،لہٰذا تارکین وطن کی بڑھتی تعدادپر لگام لگانے کیلئے برازیل حکومت ملک میں داخلے کے قوانین کو سخت کرنے  کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اگر جنگ نہیں رُکی تو اسرائیل ایک سال میں ختم ہوجائیگا: سابق اسرائیلی جنرل

ان تارکین وطن کو ایک ممنوعہ مقام پر رکھا گیا ہے، جہاں ان کی حرکات کو محدود کر دیا گیا ہے، انہیں نہ ہی نہانے کی سہولت میسر ہے اور نہ ہی پانی اور غذا کا حصول آسان ہے،اس کے علاوہ معمر افراد اور بچے سردیوں میں بنا کمبل کے سونے پر مجبور ہیں۔حقوق کی حفاظتی ادارے کے افسر نے پایا کہ ان تارکین وطن کے انسانی حقوق پامال کئے جا رہے ہیں، ادارے نے فوری طور پر ان کے حالات کو انسانی بنیاد پر بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے،ساتھ ہی ایک بیان میں کہا کہ حکومت کو ان تارکین وطن کو پناہ گزین اصولوں کے تحت پناہ عطا کرانی چاہئے، نہ کہ انہیں دوبارہ وہیں بھیج دیں جہاں سے وہ آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: میانمار: روہنگیا طبقے کے خلاف ۲۰۱۷ء جیسے مظالم رونما ہونے کا خدشہ: یو این

برازیل کے عوامی حفاظت کے وزیر نے پیر کو کہا تھا کہ ایسے مسافر جو کسی اور ملک کی جانب سفر کررہے ہیں اور اگر ان کےپاس برازیل کا ویزا نہیں ہے تو انہیں سیدھا ان کے مقصود ملک روانہ کر دیا جائے گا، یا پھر انہیں دوبارہ اپنے ملک بھیج دیا جائے گا۔ وزارت کا کہنا کہ اکثر تارکین وطن جو شمالی امریکہ جانے کے خواہشمند ہوتے ہیں خود کو پناہ گزین ظاہر کرتے ہیں، جن پر ان کے ملک میں ظلم ہو رہا ہے،ایک بار یہاں پناہ حاصل کرنے کے بعد وہ غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہو جاتے ہیں۔ اور یہ کام  منظم انداز میں انجام دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جرمنی: سولنگن شہر کی۶۵۰؍ ویں سالگرہ کی تقریب میں چاقو زنی ۳؍ افراد ہلاک ۸؍ زخمی  
وزارت نے مزید کہا کہ بنا ویزا کے سائو پائولو میں آنے والے مسافروں کو برازیل میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔حالانکہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس قانون کا اطلاق ان پر بھی ہوگا جو پہلے ہی سائوپائولو پہنچ چکے ہیں یااس قانون کے نافذ ہونے کے بعد آنےوالوں پر ہوگا۔تارکین وطن کے معاملات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قاعدہ اقوام متحدہ پناہ گزین کنونشن کی خلاف ورزی ہوگا، جس میں برازیل بھی ایک فریق ہے،جس کے مطابق ایسے افراد جنہیں ان کےملک میں خطرے کاسامنا ہےاگرچہ ان کےپاس ضروری دستاویز نہ بھی ہوں تو بھی انہیں پناہ عطا کرنی چاہئے۔ برازیل کے رفیوجی کمیٹی کے سربراہ جین یویئمانے رائٹر کو بتایا کہ یہ اصول سائوپائولو ہوائی اڈے پر موجود افراد پر ہوگا، جبکہ برازیل کی پناہگزین پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK