• Wed, 26 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’اپنی شکست کاانتقام لینے کیلئے بنگلہ دیشی اور روہنگیا کا موضوع چھیڑا گیا ہے‘‘

Updated: February 26, 2025, 12:22 PM IST | Mukhtar Adeel | Malegaon

اسدالدین اویسی کا مالیگائوں دورہ، برتھ سرٹیفکیٹ کی جانچ کرنے والی ایس آئی ٹی کےممبر سیکریٹری انیکیت بھارتی سے ملاقات۔

Asaduddin Owaisi and Mufti Ismail. Photo: INN
اسدالدین اویسی اور مفتی اسماعیل۔ تصویر: آئی این این

’پارلیمانی الیکشن میں بی جے پی کا امیدوار اوراسمبلی میں اس کا پیادہ مالیگائوں سے ہار گیا۔اسکا انتقام لینے کیلئے( بی جے پی حکومت کی جانب سے )بنگلہ دیشی  اورروہنگیا کا موضوع چھیڑا گیا ہے۔اِس معاملے میںجنہیں مقدمات میں ماخوذ اور گرفتار کیاگیا اُن کے غیر ملکی ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا البتہ کاغذات میں کمی بیشی کی بات سامنے آئی ہے۔‘اِن خیالات کااظہار بیرسٹراسد الدین اویسی ( صدرمجلس اتحاد المسلمین)نے مالیگائوں دورے کے موقع پر کیا۔

یہ بھی پڑھئے: منترالیہ میں کسان کی خودکشی کی کوشش، ساتویں منزلہ سے حفاظتی جال پرگرا

اس دوران  اسدالدین اویسی نےایس آئی ٹی کے ممبر سیکریٹری انیکیت بھارتی سے بھی ملاقات کی ۔ اس  کےبعدمیڈیا سے گفتگو کے دوران  انہوں نے کہا کہ ’’ایس آئی ٹی انکوائری کا مقصد اقلیتی فرقے کی اکثریتی آبادی والے علاقے کو بدنام کرناہے۔بنگلہ دیشی  اور روہنگیا کے موجود ہونے کی بات کرنااپنی ہی حکومت پر سوالیہ نشان لگانے کے مترادف ہے۔اس معاملے میں حکومت مہاراشٹر غور کرے۔‘‘ یاد رہےکہ مالیگائوں میں اس وقت ایس آئی ٹی کے ذریعے جعلی برتھ سرٹیفکیٹ کی تفتیش کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے مقامی باشندوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔   
اویسی نے وقف بورڈ بل کے تعلق سے کہا کہ ’’وقف ترمیمی ایکٹ کا مقصد وقف املاک کا تحفظ نہیں بلکہ اُسے ہتھیانا ہے۔ جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی کی توجہ مبذول کروانے کیلئے ۱۲۹؍صفحات پر مشتمل معلومات فراہم کی گئی ۔اس کے باوجود جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی نے کوئی توجہ نہیں دی۔‘‘سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرکیلئے مالیگائوں میں مجوزہ پروگرام کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’ بم دھماکے میں مرنے والوں کے اہل خانہ کےدردکا احساس انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ہونا چاہئے۔‘‘
 اس موقع پر اویسی کے ساتھ رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل  ،ایڈوکیٹ مومن مجیب احمد ،ایڈوکیٹ نیاز احمد لودھی ،یوسف الیاس اور  ایم آئی ایم کے مقامی کارکنان بھی موجود تھے۔اس کے بعد تقویٰ جویلرس کی ۱۱؍ویں برانچ شوروم کا افتتاح اویسی نے کیا۔تقویٰ جویلرس کی ۱۰؍شاخیں ممبئی ، پونے ، اورنگ آباد اور شولاپور میںجاری ہیں۔اس موقع پر مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی نے دعا کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK