• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اکولہ میں جگہ جگہ ایکناتھ شندے کی حمایت میں بینر لگائے گئے

Updated: November 26, 2024, 1:40 PM IST | Agency | Akola

شیوسینا کے کوآرڈی نیٹر رامیشورپاول کا کہنا ہےکہ صرف ایکناتھ شندے ہی وزیر اعلیٰ بننے کے قابل ہیں۔

Hoarding displayed in support of Shinde. Photo: INN
شندے کی حمایت میں آویزاںہورڈنگ۔ تصویر : آئی این این

 مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں مہایوتی کو واضح اکثریت حاصل ہوئی ہے جس کے بعد وزیر اعلیٰ پر سیاسی حلقوں میں بحث زور پکڑ رہی ہے ۔ اکولہ شہر کے بڑے چوراہوں پر ’’مکھیہ منتری ایکچ ایکناتھ راؤ شندے صاحب‘لکھے ہورڈنگز توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ یہ ہورڈنگز شیوسینا کے ریاستی کوآرڈی نیٹر رامیشور پاول نے لگائے ہیں۔ ریاست میں اسمبلی انتخابات کا نتیجہ چونکانے والا ہے۔ بی جے پی ۱۳۲؍ سیٹیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ شیوسینا (شندے) نے ۵۷ اور این سی پی (اجیت پوار) نے ۴۱؍سیٹیں جیتی ہیں ۔ عوام کو اب اس بات کا انتظار ہے کہ وزیر اعلیٰ کا عہدہ کس کو موقع ملے گا۔ اس پس منظر میں اکولہ میں لگے یہ بینر توجہ کا مرکز ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:واضح اکثریت پھر بھی حکومت سازی میں تاخیر، آج فیصلہ

بتادیں کہ شیوسینا کے علاقائی کوآرڈی نیٹر رامیشور پاول کا تعلق اکولہ سے ہے۔ رامیشور پاول نے حکومت کے قیام سے قبل ہی شہر کے چوراہوں پر یہ بینر لگا دئیے۔ بینر پر پر شیوسینا کے سربراہ بال ٹھاکرے، شیوسینا لیڈر آنند دیگھے اور ایکناتھ شندے کی تصویروں کے علاوہ پارٹی کا نشان بھی ہے۔ رامیشور پاول نے بتایا کہ’’ `یہ کہا جا رہا تھا کہ ریاست کے ووٹر مہایوتی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گےجو سچ ثابت ہوا۔ مہاراشٹر کے شہریوں کو یقین ہے کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے مہاراشٹر کے معاملات کو بہت اچھے طریقے سے سنبھالا ہے اور انہوں نے ریاست کے عوام کو انصاف فراہم کیا۔ ایکناتھ شندے نے لاڈلی بہن کے علاوہ کئی اہم منصوبے عوام کی بھلائی کیلئے متعارف کئے۔ اس کا بڑا اثر اسمبلی انتخابات میں دیکھا گیا اور شیوسینا، بی جے پی، این سی پی کی مہایوتی کو بڑی کامیابی ملی۔ اس لئے مستقبل میں مہاراشٹر میں صرف ایک ہی وزیر اعلیٰ بننے کے قابل ہے اور وہ ایکناتھ شندے ہیں۔ مہایوتی کے تمام سینئر لیڈر وزیر اعلیٰ کے عہدے کیلئے ایکناتھ شندے پر پورا بھروسہ کریں گے، یہ یقینی ہے۔ اس لئے میں نے پورے شہر میں ہورڈنگز لگائے ہیں۔ اس پر اب تک بی جےپی کا رد عمل نہیں آیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK