پاکستان کی مشہور ناول نگار بیپسی سدھوا کا ہیوسٹن، امریکہ میں ۸۶؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیاہے۔ان کی مشہور تصانیف میں ’’دی پاکستانی برائڈ‘‘ اور ’’دی کرو ایٹرز‘‘ قابل ذکر ہیں۔
EPAPER
Updated: December 26, 2024, 3:02 PM IST | Washington
پاکستان کی مشہور ناول نگار بیپسی سدھوا کا ہیوسٹن، امریکہ میں ۸۶؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیاہے۔ان کی مشہور تصانیف میں ’’دی پاکستانی برائڈ‘‘ اور ’’دی کرو ایٹرز‘‘ قابل ذکر ہیں۔
پاکستان کے اخبار ڈاؤن نے رپورٹ کیا ہے کہ ’’پاکستان کی انگریزی زبان کی معروف مصنفہ بیپسی سدھواکا ہیوسٹن، امریکہ میں ۸۶؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ بیپسی سدھوا۱۹۳۸ء میں کراچی، پاکستان میں ایک گجراتی پارسی خاندان میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ لاہور میں پلی تھیں جہاں انہوں نے ۱۹۴۷ء میں تقسیم ہند کے حالات دیکھے جس نے ان کی کہانیوں کو رخ عطا کیا۔بیپسی سدھوانے کنیئرڈ کالج، لاہور سے ۱۹۵۷ء میں بی اے کی ڈگری حاصل کی تھی۔۱۹۸۳ءمیں وہ امریکہ چلی گئی تھیں۔وہ اپنے ملک پاکستان میں اپنے ناولوں کیلئے مشہور تھیں۔
ان کی مشہور تصنیفات میں ’’دی کرو ایٹرز‘‘، ’’این امریکن براٹ‘‘، ’’دی پاکستانی برائڈ‘‘ اور ’’سٹی آف سن اینڈ اسپلینڈر: رائٹنگس آن لاہور‘‘ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ ان کےمشہور ناولوں میں ’’آئس کینڈی مین‘‘ قابل ذکر ہے۔ یہ ناول انہوں نے ۱۹۸۸ء میں لکھا تھا لیکن یہ چار سال بعد امریکہ میں ’’کریکنگ انڈیا‘‘ کے عنوان سے شائع ہوا تھا۔
On chancing upon a rare Bapsi Sidhwa hardbound… at Delhi’s Supercool Sunday Book Bazar pic.twitter.com/d1Aws1p7AQ
— mayank austen soofi—InshaJoyce (@thedelhiwalla) June 4, 2023
RIP Bapsi Sidhwa .
— Syed Safdar Gardezi (@safdargardezi) December 26, 2024
Whose incredible literature covers the politics,history, and culture of South Asia . pic.twitter.com/oJAKl3bN1Y
اس ناول میں انہوں نے ہندوستان میں تقسیم ہند کے درد کو بیان کیا ہے۔ ڈائریکٹر دیپا مہتا نے اس پر ’’ارتھ‘‘ نامی فلم بنائی تھی۔ ان کے دیگرناولوں میں ’’واٹر اے ناول‘‘، پر بھی فلم بنائی گئی تھی جس کا نام تھا ’’واٹر۔‘‘انہوں نے متعدد یونیورسٹیوں کے پروفیسر کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں جن میں کولمبیا یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ہیوسٹن قابل ذکر ہیں۔
تقسیم ہند کے حالات نے ان کی کہانیوں کو نیا رخ عطا کیا تھا۔ تصویر: ایکس
بیپسی سدھواکو متعدد اعزازات سے نواازا گیا تھا جن میں لیلا والیس ریڈرز ڈائجسٹ رائٹرزایوارڈِ دی مونڈیلو پرائز فار فارین آتھرز اور سرسید ڈے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ فار ایکسی لینس ان لٹریچر قابل ذکر ہیں۔ ۱۹۹۱ء میںسدھواکو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا جو فنکاری کے شعبے میں دیا جانے والا پاکستانی کا قومی اعزاز ہے۔