• Wed, 27 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

معروف چینل بی بی سی ارتھ نےمزین مختار اورپرمیتا شرما کو اگلا ’ارتھ چمپئن‘ نامزد کیا

Updated: July 15, 2024, 11:53 AM IST | Agency | New Delhi

دونوں آسام کے پاموہی گاؤںمیںاکشرنامی تعلیمی ادارہ چلا رہے ہیں، پلاسٹک کا کچرا لانے کے عوض اسکول کے بچوں کی فیس معاف کرنے کی پیشکش کی ہے جس کی بی بی سی ارتھ نے پذیرائی کی ہے۔

Muzeen Mukhtar and his wife Parmita Sharma. Photo: INN
مزین مختار اوران کی اہلیہ پرمیتا شرما۔ تصویر : آئی این این

معروف ٹی وی چینل سونی بی بی سی ارتھ نے افریقی نژاد امریکی شہری مزین مختار اور پرمیتا شرما کے ناموں کا اعلان اگلے `’ارتھ چمپئن‘ کے طور پرکیا ہے۔ دونوں آسام کے پاموہی نامی گاؤں میں ’اکشر‘نامی تعلیمی ادارہ چلا رہے ہیں جس کا تعلیمی نظام منفرداور طلبہ کیلئے متعدد سہولتوں پر مبنی ہے۔ مزین مختار اورپرمیتا سرما نے ۲۰۱۶ء میں یہ تعلیمی ادارہ قائم کیا تھا جس کا مقصدان مقامی بچوں کو تعلیم فراہم کرنا تھا جو یہاں یومیہ مزدوری پرپتھر توڑنے کا کام کرتے تھے۔ 
اس جوڑے کو یہ اعزاز پلاسٹک کے بڑھتے ہوئے استعمال کے مسئلے کا حل نکالنے کے غیر معمولی عزم کی وجہ سے ملا ہے۔ مزین مختار نے ۱۸؍ سال کی عمر میں تعلیم میں تبدیلی لانے کیلئے اپنا سفر شروع کیا۔ وہ ایک اسکول پروجیکٹ کیلئے آسام آئے تھے جہاں ان کی ملاقات پرمیتا سرما سے ہوئی، اوردونوں نے مل کر یہ ادارہ قائم کیا۔ دونوں نے جب یہ دیکھا کہ گاؤں میں بڑے پیمانے پر پلاسٹک جلانے کا کام ہوتا ہے جس سے اسکو ل میں پڑھنے والے بچوں کو شدید پریشانی ہوتی ہے، وہ کھانسنے لگتے ہیں، آلودگی میں بے پناہ اضافہ ہوتا ہے تو انہوں نے پلاسٹک کو ٹھکانے لگانے کے چیلنج کو سمجھا اور اسے تبدیلی لانے کے موقع کے طور پر استعمال کیا۔ انہوں نے پہلے بچوں کے والدین سے اپیل کی کہ وہ پلاسٹک کے کچرے کےساتھ بچوں کو اسکول بھیجیں۔

یہ بھی پڑھئے: بی جےپی کی سازش کیجریوال کو جان سے مارنے کی ہے : آتشی

اس پرجب والدین نے توجہ نہیں دی توانہوں نے یہ پیشکش رکھی کہ والدین اسکول فیس بھرنے اورپلاسٹک کے کچرے بھیجنے میں سے ایک کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ یہ پیشکش کام کرگئی۔ ا نہوں نے پلاسٹک کے کچرے کے عوض بچوں کی فیس معاف کردی۔ بی بی سی ارتھ نے دونوں کی ماحول کے تئیں گہری حساسیت کو دیکھتے ہوئے انہیں ارتھ چمپئن نامزد کیا ہے۔ پلاسٹک کے کچرےکا استعمال ان کا تعمیراتی کاموں میں کرنےکا منصوبہ ہے۔ واضح رہےکہ پلاسٹک سے اینٹیں بھی بنائی جاتی ہیں جن کا استعمال تعمیراتی سرگرمیوں میں ہوتا ہے۔ سونی بی بی سی ارتھ کے ’ارتھ چمپئن‘ اقدام کا مقصد مزین مختار اور پرمیتا شرما جیسے لوگوں کی قدر اور حوصلہ افزائی کرنا ہے جوماحولیاتی تبدیلیو ں کے تئیں حساس ہیں اور اس سمت میں کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ سونی پکچرز نیٹ ورک کے بزنس آپریشن سربراہ روہن جین نے کہا کہ پائیدارماحول ا ور تعلیم کیلئے مزین اور پرمیتا کا تعاون سونی بی بی سی ارتھ کے اقدام `’ارتھ چمپئن‘ کی اہلیت کے معیار کے مطابق ہے۔ دونوں نے نہ صرف تعلیم کو قابل رسائی بنایا ہے بلکہ بچوں میں ماحولیات کے حوالے سے شعور اور ذمہ داری بھی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK