• Tue, 25 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بیڑ میں ۱۶۲؍ افراد کے ریوالوروں کے لائسنس منسوخ کئے گئے

Updated: January 18, 2025, 5:57 PM IST | Agency | Beed

ان میں ۱۴۰؍ افراد کا مجرمانہ ریکارڈ ہے جبکہ ۲۰؍ افراد ایسے ہیں جو اب اس دنیا میں نہیں رہےلیکن ان کا لائسنس ہے

The Beed police administration has now woken up. File photo
بیڑ پولیس انتطامیہ اب جا کر بیدار ہوا۔ فائل فوٹو

سرپنچ دیشمکھ کے قتل کے بعد سے بیڑ ضلع مسلسل سرخیوں میں ہے۔ اطلاع کےمطابق یہاں لوگوں کے گاڑیوں کے ساتھ کمر میں پستول لگانے کا بھی شوق ہے۔ اس کے کئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں۔ اب انتظامیہ ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے بیڑ میں ۱۶۲؍ افراد کے ریوالور کے لائسنس منسوخ کر دیئے ہیں۔ 
حیران کن بات یہ ہے ان میں ۲۰؍ افراد ایسے ہیں جو اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ سنتوش دیشمکھ قتل کے بعد سے سوشل میڈیا پر کئی ایسے ویڈیو سامنے آئے جن میں نوجوانوں کو شوقیہ طور پر ریوالور ہوا میں لہراتے ہوئے یا گولیاں چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کی وجہ سے پولیس کو سماجی کارکنان کی تنقیدوں اور سوالوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اب اسی بدنامی کو کم کرنے کی غرض سے بیڑ پولیس نے ۱۶۲؍ افراد کے ریوالور کے لائسنس منسوخ کر نے کا حکم جاری کیا ہے۔ ان میں سے ۱۴۰؍ افراد مجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہیں۔ ان کے خلاف کئی معاملے درج ہیں۔ پھر بھی انہیں ریوالور کا لائسنس ملا ہوا ہے کیونکہ ان کے سیاسی تعلقات ہیں۔ حیران کن طور پر جن لوگوں کے لائسنس منسوخ کئے گئے ہیں ان میں سے ۲۰؍ اس دنیا میں نہیں ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی میں تغذیہ کی کمی کے شکار بچوں کی بڑھتی تعداد سے تشویش

دراصل قانون یہ ہے کہ اگر کوئی لائسنس یافتہ شخص انتقال کر جائے تو اس کا لائسنس حکومت کے پاس جمع کروانا پڑتا ہے لیکن ان لوگوں کے اہل خانہ نے ایسا نہیں کیا یعنی اب ریوالور استعمال میں ہے اور اس کا لائسنس بھی چل رہا ہے۔ لیکن اب پولیس نے سختی کی ہے اور اس لائسنس کو منسوخ کر دیا ہے۔ اہم سوال یہ بھی ہے کہ اگر پولیس کو معلوم تھا کہ ریولوار کو لائسنس حاصل کرنے والے کچھ لوگ اس دنیا میں نہیں رہے اور ان کےاہل خانہ نے لائسنس جمع نہیں کروایا ہے تو پولیس نے اب تک کوئی کارروائی کیوں نہیں کی؟۲؍ لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں ریوالور کی کوئی ضرورت نہیں تھی اس کے باوجود انہیں ریوالور کا لائسنس دیا گیا ہے۔ یہ بھی سیاسی اثر ورسوخ ہی کا کمال ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK