مغربی بنگال کے ایک سرکاری اسپتال میں وہیل چیئرز دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ایک خاتون اپنے زخمی شوہر کو کندھوں پر اٹھانے پر مجبور ہوئی۔ اس کا ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد صارفین نے سرکاری اسپتال میں بنیادی سہولیات کی کمی پر شدید تنقید کی۔
EPAPER
Updated: January 14, 2025, 8:31 PM IST | Kolkata
مغربی بنگال کے ایک سرکاری اسپتال میں وہیل چیئرز دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ایک خاتون اپنے زخمی شوہر کو کندھوں پر اٹھانے پر مجبور ہوئی۔ اس کا ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد صارفین نے سرکاری اسپتال میں بنیادی سہولیات کی کمی پر شدید تنقید کی۔
وہیل چیئرز دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پیر کو مغربی بنگال کے ایک سرکاری اسپتال میں ایک خاتون اپنے زخمی شوہر کو پیٹھ پر اٹھانے پر مجبور ہوئی۔ یہ واقعہ اتر دیناج پور ضلع کے رائے گنج گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال میں پیش آیا، جہاں رائے پور گاؤں کی ایک گھریلو خاتون سلیتا برمن کو اپنے۵۱؍ سالہ شوہر پریتوش برمن کو اسپتال سے لے کر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ پرتوش جس کی ٹانگ ایک حادثے میں زخمی ہو گئی تھی، کو ای رکشا کے ذریعے اسپتال لایا گیا۔ اسپتال پہنچنے پر جوڑے کو کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔
سیکورٹی عملے نے ان کا ای رکشا احاطے سے نکل باہر کھڑا کیا گیا اور پریتوش کے چلنے کے قابل نہ ہونے کے باوجود، کوئی وہیل چیئر فراہم نہیں کی گئی۔ کوئی اور متبادل نہ ہونے کے بعدسلیتا نے اپنے شوہر کو پیٹھ پر اٹھا کر آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ (OPD) تک پہنچایا۔ جوڑے کی جدوجہد یہیں ختم نہیں ہوئی۔ ڈاکٹروں کی جانچ کے بعد پرتوش کو کسی اور عمارت میں سی ٹی اسکین کرانے کا مشورہ دیا گیا۔ ایک بار پھر، کوئی وہیل چیئر دستیاب نہیں تھی جس کی وجہ سے سلیتا پھر اپنے شوہر کو یہ اضافی فاصلہ طلے کرنے کیلئے پیٹھ پر اٹھا کر لے جانے پر مجبور ہوئی۔
یہ بھی پڑھئے: جھارکھنڈ: طالبات سے شرٹ اتروانے کا معاملہ: اسکول انتظامیہ نے معافی مانگ لی
سلیتا کی اپنے شوہر کو لے جانے والی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور سوشل میڈیا صارفین نے اس کی شدید مذمت کی نیزسرکاری اسپتال میں بنیادی سہولیات کے فقدان پر برہمی کا اظہار کیا۔ ان کی پریشانیوں کی خبر عام ہونے کے بعد ہی اسپتال کے حکام نے وہیل چیئر کا بندوبست کیا۔ اسپتال کے حکام نے اس واقعہ کا اعتراف کیا اور دعویٰ کیا کہ اسپتال میں کافی وہیل چیئرز دستیاب ہیں لیکن انہیں فراہم کرنے میں تھوڑا وقت درکار ہوتا ہے جس کیلئے مریضوں اور لواحقین کو تھوڑا انتظار کرنا پڑتا ہے۔