• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بنگلور: خاتون نے سہیلی کا گلا کٹا پایا، مہلوک کا شوہر قتل کے شبہ میں گرفتار

Updated: August 29, 2024, 9:38 PM IST | Bengaluru

مغربی بنگلور کے کینگیری کے قریب وشویشوریا لے آؤٹ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ صبح جب ایشوریہ بیدار ہوئی تو اس نے اپنی سہیلی نویا شری کا گلا کٹا پایا۔ پولیس نے ایشوریہ کی شکایت کی بنیاد پر مبینہ قتل کے الزام میں ۲۸؍ سالہ خاتون کے شوہر کرن (۳۱) کو گرفتار کرلیا ہےجو پیشے سےکیب ڈرائیور ہے۔

There were quarrels between Navya Shri and her husband Karan. Photo: INN.
نویا شری اور اس کے شوہر کرن کے درمیان جھگڑے ہوتے تھے۔ تصویر: آئی این این۔

بدھ کی صبح۶؍ بجے کے قریب جب ایشوریہ بیدار ہوئی تو اس نے اپنے کپڑے کچھ بھیگے ہوئے محسوس ہوئے۔ جب اس نے مڑ کر دیکھا تو بسترخون میں لت پت تھا اور قریب میں اس کی سہیلی نویا شری کا گلا کٹا ہوا تھا۔ یہ خوفناک مناظر مغربی بنگلورو کے کینگیری کے قریب وشویشوریا لے آؤٹ میں سامنے آئے۔ پولیس نے ایشوریہ کی شکایت کی بنیاد پر مبینہ قتل کے الزام میں ۲۸؍ سالہ خاتون کے شوہر کرن (۳۱) کو گرفتار کرلیا جو پیشے سےکیب ڈرائیور ہے۔ پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ کرن اور نویاشری، جو ایک ڈانس انسٹرکٹر تھی، نے تین سال قبل رشتہ میں رہنے کے بعد شادی کی تھی۔ تاہم، کچھ مہینوں بعد ہی دونوں کے درمیان جھگڑے شروع ہوگئے۔ کرن کو شبہ تھا کہ نویاشری کا کہیں اور معاشقہ چل رہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: آن لائن پاسپورٹ پورٹل ۵؍ دنوں کیلئے بند رہے گا:حکومت

پولیس نے بتایا کہ نویاشری گھر میں اکیلے رہنا محفوظ محسوس نہیں کرتی تھی اور منگل کی صبح اس نے ایشوریہ کو اپنے گھر بلایا۔ ایشوریا اور نویا شری کا تعلق کرناٹک کے شیموگا ضلع کے بھدراوتی سے ہے اور وہ بچپن کی دوست تھیں۔ منگل کی شام، نویاشری نے ایشوریہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انیل کو بلایا، جو ان کے مشترکہ دوستوں میں سے ایک تھا۔ اس کے بعد ایشوریہ نے نویاشری کو اپنی کار میں بٹھایا اور باہر چلی گئیں۔ بعد میں، انہوں نے انیل کو اٹھایا اور ان مسائل پر تبادلہ خیال کیا جن کا سامنا نویا شری کو تھا۔ مسائل پر بات کرنے کے بعد انیل نے مشورہ دیا کہ نویا شری پولیس کے پاس جا کر شکایت درج کرائے۔ بعد میں خواتین نے انیل کو اس کی جگہ پر اتار دیا۔ رات ساڑھے ۱۱؍ بجے کے قریب گھر واپس آئی اور اسی بستر پر دونوں سو گئیں۔ صبح جب نویا شری کو مردہ پائے جانے کے بعد ایشوریہ نے زور سے چیخ ماری تو پڑوسی موقع پر پہنچ گئے۔ بعد ازاں ان میں سے ایک نے پولیس کنٹرول روم کو مبینہ قتل کی اطلاع دی۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ کرن کے پاس گھر کی اضافی چابی تھی، اور نویا شری اور ایشوریہ کے گھر واپس آنے کے بعد وہ اسے استعمال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوا۔ پولیس کے مطابق، اس پر اپنی بیوی کا گلا کاٹنے کا شبہ ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK