• Thu, 14 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آن لائن پاسپورٹ پورٹل ۵؍ دنوں کیلئے بند رہے گا:حکومت

Updated: August 29, 2024, 5:17 PM IST | New Delhi

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آن لائن پاسپورٹ سیوا کا پورٹل مینٹیننس کی دیکھ بھال کیلئے ۵؍ دنوں کیلئے بند رہے گا۔ اس مدت میں شہری نئے پاسپورٹ کیلئے درخواست نہیں دے سکیں گے۔ تاہم، پہلے سے بک کئے گئے اپائنمنٹس کو دوبارہ ترتیب دیا جائے گا۔

Photo: X
تصویر: آئی این این

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پاسپورٹ کیلئے ایپلی کیشن کا پورٹل مینٹیننس کی دیکھ بھال کیلئے ۵؍ دن تک بند رہے گا۔ اس مدت میں پاسپورٹ کیلئے درخواست نہیں دی جاسکے گی اور پہلے بک کئے گئے اپائنمنٹ کو دوبارہ ترتیب دیاجائے گا۔پاسپورٹ سیوا پورٹل پر جاری نوٹ کے مطابق ’’ ۲۹؍ اگست سے ۲؍ ستمبر (پیر) تک تکنیکی مینٹیننس کی وجہ سے پاسپورٹ سیوا پورٹل بند رہے گا۔

اس درمیان شہریوں اور ایم ای اے، آ ر پی او، بی او آئی، آئی ایس پی، ڈی او پی اور پولیس حکام کیلئے سسٹم بند رہے گا۔ ۳۰؍اگست ۲۰۲۴ء کیلئے جو اپائمنٹ بک کئے گئے ہیں انہیں ترتیب دیا جائے گا اور درخواست گزاروں کو مطلع کیا جائے گا۔
 

آن لائن پاسپورٹ پورٹل پر نوٹس۔ تصویر: آئی این این

اس ضمن میں ملکی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ طریقہ کار معمول کے مطابق ہے۔ اپائنمنٹس کو دوبارہ ترتیب دینے کیلئے ہمیں ہمیشہ ہنگامی منصوبے ہوتے ہیں۔

اسی وجہ سے پبلک سینٹرک سروس (جیسے پاسپورٹ سیوا کیندر) کیلئے بھی پہلے ہی سے منصوبہ بندی کی جاتی ہےتا کہ شہریوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔ اسی لئے اپائمنٹس کو دوبارہ ترتیب دینا بھی زیادہ مشکل نہیں ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھئے: لینا چنداورکر: معصوم سی نظر آنے والی ماضی کی ایک خوبصورت اداکارہ

خیال رہے کہ پاسپورٹ سیوا پورٹل پاسپورٹ کی درخواست دینے اور دوبارہ پاسپورٹ بنوانے کیلئے اپائمنٹس بک کروانے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ درخواست گزاروں نے جس دن کا اپائمنٹ لیا ہوتا ہے انہیں اپنے قریبی پاسپورٹ کے دفتر جانا ہوتا ہے اور تصدیق کیلئے اپنے کاغذات داخل کرنے ہوتے ہیں۔بعد ازیں پاسپورٹ کیلئے پولیس ویری فکیشن ہوتی ہے اورپاسپورٹ درخواست گزار تک پہنچتا ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK