کونگاؤں کی موبائل کی ایک دکان میں نقب زنی کے الزام میں پولیس نے۴؍ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ملزمین کے پاس سے ۸ء۱۳؍ لاکھ روپے مالیت کے ۲۹؍ مسروقہ موبائل فون برآمد کئے ہیں۔
EPAPER
Updated: August 12, 2024, 11:29 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi
کونگاؤں کی موبائل کی ایک دکان میں نقب زنی کے الزام میں پولیس نے۴؍ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ملزمین کے پاس سے ۸ء۱۳؍ لاکھ روپے مالیت کے ۲۹؍ مسروقہ موبائل فون برآمد کئے ہیں۔
کونگاؤں کی موبائل کی ایک دکان میں نقب زنی کے الزام میں پولیس نے۴؍ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ملزمین کے پاس سے ۸ء۱۳؍ لاکھ روپے مالیت کے ۲۹؍ مسروقہ موبائل فون برآمد کئے ہیں۔
کونگاؤں پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر اتل اڈورکر نے بتایا کہ گرفتار شدگان دن میں پھل فروخت کرتے تھے اور اسی دوران وہ علاقے کا جائزہ لےکر رات کو چوری کی واردات انجام دیتے تھے۔ پولیس کے مطابق ۲۷؍ جولائی کو نامعلوم افراد ایس کلیکشن موبائل شاپ کی دیوار میں نقب لگا کر اس میں داخل ہوگئے اور دکان میں رکھے ۲۹؍ مہنگے موبائل فون چوری کر کے فرار ہو گئے۔ دکان کے مالک کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کرکے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر ویبھو چمبلے کی قیادت میں ملزمین کی تلاش شروع کردی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:’قادیانیوں کے گمراہ کن پروپیگنڈے سے نوجوانوں کو آگاہ کرانا ضروری ‘
ملزمین کا کوئی سراغ نہ ہونے کے سبب پولیس ٹیم نے بھیونڈی، کلیان، ڈومبیوالی اور دیگر علاقوں میں نصب ۱۵۰؍سی سی ٹی وی ریکارڈنگ دیکھی۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ۴؍ موبائل چور آٹو رکشا لے کر ریلوے اسٹیشن اور پھر وہاں سے ٹرین کے ذریعے پنویل گئے تھے۔ پولیس ٹیم نے سب سے پہلے پنویل سے اسماعیل شیخ (۲۶) کو حراست میں لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے دیگر ۳؍ ساتھیوں کی تفصیلات بتائیں جو چوری کا سامان لے کر پونے کے اندا پور فرار ہو گئے تھے۔ اس کے بعد پولیس ٹیم اندا پور پہنچ گئی اور وہاں سے محی الدین شیخ (۴۴)، عبدالمجید شیخ (۴۰) اور ان کے ایک دیگر ساتھی کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ اسماعیل نے چوری کے فون نوی ممبئی میں اپنی بہن کے گھر میں رکھے تھے۔ پولیس ٹیم نے وہاں سے تمام سامان ضبط کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ چاروں ملزمین کا آبائی وطن جھارکھنڈ ہے۔ سینئر پولیس انسپکٹر اتل اڈورکر نے بتایا کہ ان چاروں کا مجرمانہ ریکارڈ ہے۔ انہیں عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں جج نے انہیں ۳؍ دنوں کیلئے پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔