یہاں انجور پھاٹا کے قریب ریلوے لائن کی حفاظتی دیوار کی تعمیر کے دوران ہوئے حادثے میں ایک مزدور ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے
EPAPER
Updated: December 18, 2024, 5:59 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi
یہاں انجور پھاٹا کے قریب ریلوے لائن کی حفاظتی دیوار کی تعمیر کے دوران ہوئے حادثے میں ایک مزدور ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے
یہاں انجور پھاٹا کے قریب ریلوے لائن کی حفاظتی دیوار کی تعمیر کے دوران ہوئے حادثے میں ایک مزدور ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تفصیلات کے مطابق رہنال گاؤں کے قریب انجور پھاٹامیں وسئی دیوا ریلوے لائن پر ۴؍ لائنوں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ریلوے لائن کی تعمیر کا یہ کام ٹاٹا پروجیکٹ لمیٹیڈ کی جانب سے مایا انٹر پرائزیز کے ذریعہ انجام دیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ریلوے لائن کیلئے حفاظتی کنکریٹ کی دیواریں نصب کی جا رہی تھیں۔ پیر کی شام جب کنکریٹ بیم کو کرین کے ذریعے ایک گہرے گڑھے میں اتارا جا رہا تھا، اسی دوران بیم کا ایک حصہ اچانک ٹوٹ کر مزدورکملیا واکو بھائی(۲۲) کے اوپر جا گرا۔حادثے کے وقت وہ گڑھے کے اندر موجود تھا۔
یہ بھی پڑھئے: بیسٹ بسوں کی ٹھیکیدارکمپنیوں کے خلاف کیس درج کیاجائے۔ ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ
بھاری کنکریٹ کا حصہ اس کے اوپر گرنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی نارپولی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ مزدوروں کی مدد سے کملیا کی لاش کو باہر نکالا گیا اور پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال بھیج دیا گیا۔نارپولی پولیس نے اس معاملے میں اتفاقی موت کا مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی مکمل تحقیقات کے بعد اگر کسی کی لاپروائی ثابت ہوئی تو ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔یہ حادثہ ریلوے کے حفاظتی اقدامات پر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے، جس میں مزدوروں کی جان کو خطرے میں ڈال کر تعمیراتی کام انجام دیا جا رہا ہے۔ مقامی مزدور طبقے نے حفاظتی تدابیر کو بہتر بنانے اور ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔