• Sun, 06 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بھیونڈی: گودام میں آتشزدگی، کروڑوں روپے کا سامان جل کر راکھ

Updated: October 06, 2024, 1:07 PM IST | Bhiwandi

یہاں شہر سے ملحق گودام کے علاقے والشند گاؤں میں واقع ’وی لاجسٹک کمپنی‘ کے ایک بڑے گودام میں سنیچر کی علی الصباح اچانک آگ لگ گئی۔ گودام میں بڑے بڑے ڈرم میں ہائیڈرولک آئل اور کپڑے، پلاسٹک ودیگر ا

Photo: INN
تصویر: آئی این این

یہاں شہر سے ملحق گودام کے علاقے  والشند گاؤں میں واقع ’وی لاجسٹک کمپنی‘ کے ایک بڑے گودام میں سنیچر کی علی الصباح اچانک آگ لگ گئی۔ گودام میں بڑے بڑے ڈرم میں ہائیڈرولک آئل اور کپڑے، پلاسٹک ودیگر اشیاء کا ذخیرہ کیا گیا تھاجس کے سبب آگ تیزی سے گودام میں پھیل گئی۔آگ کی زد میں آتے ہی آئل کے ڈرم دھماکے ساتھ پھٹنے لگے۔آگ کی شدت کااندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آگ کے شعلے اور دھواں تقریباً۱۰؍کلومیٹر دور سے ہی نظر آ رہا تھا۔گودام میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی بھیونڈی کی ۲؍، تھانے، کلیان،الہاس نگر اور نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن کی ایک ایک فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ آگ اتنی بھیانک تھی کہ فائر بریگیڈ کا عملہ  ۱۲؍ گھنٹوں کی محنت کے بعد اس پر قابو پاسکا۔

گستاخی کے مرتکب یتی نرسمہا نندسرسوتی کیخلاف ممبرا میں ایف آئی آر درج

اطلاع کے مطابق وی لاجسٹک کمپنی کا گودام اس قدر وسیع تھا کہ اس میں ۲۰؍شٹر لگے ہوئے تھے۔لیکن اندر سے پورا گودام ایک تھاجس کے سبب جیسے ہی آگ لگی اس نے تیزی سے پورے گودام کو اپنی زد میں لے لیا۔ آئل کی ذخیری اندوزی کے سبب صبح تک کیمیکل دھماکے ہوتے رہےاور آگ بڑھتی رہی۔ 
آگ کی شدت کے سبب جمبو گودام کی چھت سمیت پورا ڈھانچہ منہدم  ہوگیا۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو مناسب پانی نہ ملنے کے باعث عملے کو آگ پر قابو پانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ فائر بریگیڈ کے عملے کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے لیکن کولنگ کا کام ابھی تک جاری ہے۔ آگ لگنے کی صحیح وجوہات کا ابھی علم نہیں ہوسکا ہے۔گودام میں لگی اس آگ سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK