• Wed, 26 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی: میونسپل انتظامیہ پراپرٹی ٹیکس کی وصولی میں سرگرم

Updated: February 26, 2025, 12:40 PM IST | Khan Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے نل کے کنکشن منقطع کرکے موٹر ضبط کی جا رہی ہیں۔

Municipal officials taking action in a building. Photo: INN
میونسپل اہلکار ایک عمارت میں کارروائی کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

میونسپل کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر انمول ساگر نے پراپرٹی ٹیکس کی کم وصولی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹیکس ادا نہ کرنے والے شہریوں کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹیکس کی وصولی میں تیزی لائیں اوٹیکس کی ادائیگی میں تساہلی کرنے والے شہریوں کی جائیداد ضبط کرنے، پانی کے کنکشن منقطع کرنےاور دیگر قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں۔ کمشنر نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے بقایا ٹیکس ادا کریں تاکہ سخت کارروائی سے بچا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس کی بروقت ادائیگی شہریوں کی ذمہ داری ہے اور اس سے شہر کی ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: منترالیہ میں کسان کی خودکشی کی کوشش، ساتویں منزلہ سے حفاظتی جال پرگرا

میونسپل کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق رو اں مالی سال کے دوران بقایا ٹیکس کی مجموعی رقم۸۱۱ء۱۹؍ کروڑ روپے ہےجبکہ اب تک صرف۶۴ء۱۰؍ کر وڑ روپے کی وصولی ممکن ہو سکی ہے۔کمشنر انمول ساگر نے ٹیکس وصولی کی کم شرح پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ افسران اور کلرکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ وصولی کی رفتار تیز کریں اور نادہندگان کے خلاف سخت  کارروائی کو یقینی بنائیں۔
 معاون میونسپل کمشنر راجندر ورلیکر کے مطابق ندی ناکہ کے فرید باغ میں واقع متعدد عمارتوں کے مکینوں نے ٹیکس کی ادائیگی نہیں ہے۔بالخصوص گھر نمبر۵۱؍کی پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے تقریباً۷۰؍ لاکھ روپے بقایا جات تھے۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی  ایڈیشنل میونسپل کمشنر دیوی داس پوار،ڈپٹی میونسپل کمشنر(ٹیکس)بال کرشن شرساگرنے مذکورہ عمارت میں پہنچ کر اس کا پانی کا کنکشن منقطع کرکے پانی کی موٹریں ضبط کرلیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK