• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بھیونڈی: شدید بارش سے معمولات ِ زندگی متاثر

Updated: July 26, 2024, 1:03 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

بھیونڈی:شدید بارش سے معمولات ِ زندگی متاثر، بچوں کواسکول سے گھر پہنچنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

Pedestrians are crossing the road with the help of a rope.  Image: Revolution
راہ گیر رسی کی مدد سے سڑک پار کررہے ہیں۔ تصویر: انقلاب

گزشتہ رات سے شدید بارش کے سبب بھیونڈی شہر اور دیہی کے متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے لوگوں کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ تین بتی، بازار پیٹھ، بھاجی مارکیٹ، شیو اجی چوک، کملا ہوٹل، ، طیب مسجدکھنڈو پاڑہ، کلیان ناکہ، پدما نگر، دیوجی نگر، کاکو بائی چال، عیدگاہ، چاوندرا اور دیگر نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ درجنوں دکانوں اور گھروں میں پانی داخل ہوگیا جس کے بعددکانداروں کو اپنا سامان بھیگنے سے بچانے کیلئے سخت جدوجہد کرنی پڑی۔ تین بتی منگل بازار سلیب پرپانی کے تیز بہاؤ کے سبب نالے کے چیمبر کا ڈھکن بہہ گیا اور نالے کا پانی سڑک پر بہنے لگا۔ مذکورہ علاقوں میں میونسپل کارپوریشن کے ایمرجنسی محکمہ کے افسران اور اہلکاروں کی جانب سے خصوصی احتیاط برتی گئی۔ 

یہ بھی پڑھئے: رائے گڑھ: موسلادھار بارش کا قہر، مہاڈ سیلاب کی زد میں، معمولات زندگی ٹھپ

بارش کی پیش نظر تھانے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے پورے ضلع کے پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا جس کے بعد پرائمری اور سیکنڈری سکول بند کر دیے گئے۔ لیکن موسلا دھار بارش کے دوران گھروں کو لوٹنے والے طلباء کو نشیبی علاقوں میں جمع بھاری پانی سے گزرنا پڑا۔ شہر کے ایسے مقامات جہاں پانی زیادہ جمع ہوگیا تھا وہاں میونسپل کارپوریشن کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے سڑک پار کرنے کے لیے رسیاں باندھی تھیں۔ جہاں ایمرجنسی محکمہ کے عملے کی جانب سے مقامی شہریوں اور طلباء کو سڑک عبور کرنے میں مدد کی جارہی تھی۔ تیز بارش کو دیکھتے ہوئے والدین چھٹی کے اعلان سے قبل ہی بچوں کو لیکے اسکول پہنچ گئے۔ لیکن سڑک کے مختلف مقامات پر بارش کا پانی بھر جانے کی وجہ سے انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کی وجہ سے سرپرستوں میں میونسپل انتظامیہ کے تئیں برہمی کا اظہار کیا گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK