• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بھیونڈی: شدید بارش سےعام زندگی متاثر، نشیبی علاقے زیرآب

Updated: July 15, 2024, 2:14 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

مکانوں، دکانوں اور پاورلوم کارخانوں میں پانی بھرگیا۔ لوگ ٹریفک جام میں گھنٹوں پھنس گئے۔

People are walking through a submerged road. Image: Revolution
میں لوگ ایک زیرآب سڑک سے گزررہے ہیں۔ تصویر:انقلاب

یہاں سنیچر کی شب سے ہونےو الی مسلسل تیز بارش اور شہر کے چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی میں میونسپل کارپوریشن کی تساہلی کے سبب شہر کے نشیبی علاقوں کے ساتھ ساتھ اہم شاہراہوں اور سیکڑوں گھروں، دکانوں اور پاورلوم کارخانوں میں پانی بھر جانے سے شہریوں کو زبردست پریشانیوں اور نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ 
 بھیونڈی میں شہر اور کھاڑی پار کو جوڑنے والا پرانا پل پانی میں ڈوب گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چاوندا کی سڑک پر کمر سے زیادہ پانی بھر جانے کے باعث اسے بند کردیا گیا ہے۔ پانی بھر جانے کے باعث ٹریفک کا نظام دن بھر درہم برہم رہا اور لوگ گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ پر فائرنگ کی کھرگے اور راہل کی جانب سے مذمت

سنیچر کی شب سے ہورہی موسلا دھار بارش سے عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ خبر لکھے جانے تک شہر کے اہم بازار تین بتی، بازار پیٹھ، بھاجی مارکیٹ، نذرانہ سرکل، چھترپتی شیواجی مہاراج چوک کے ساتھ ساتھ عیدگاہ جھونپڑپٹی، کامواری ندی کنارے، مہاڈا کالونی، چاوندرا روڈ، کاکو بائی کی چال، زیتون پورا، ناگاؤں، دیوجی نگر کے پورے علاقے میں پانی بھرا ہوا تھا۔ سبزی مارکیٹ، چھترپتی شیواجی مہاراج چوک اور نذرانہ سرکل وغیرہ علاقوں میں ڈھائی سے تین فٹ پانی جمع ہونے سے شہر کی اہم سڑکوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ شہریوں کو پانی میں سے گزرنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ان علاقوں میں واقع متعدد دکانوں میں پانی داخل ہونے سے مالکان کا شدید نقصان ہوا۔ 
  اسی طرح سوداگر محلہ، عیدگاہ جھونپڑپٹی علاقے میں تقریباً چار فٹ تک پانی بھر جانے سے کئی گھروں میں پانی داخل ہوگیا تھا جس کے سبب مکینوں کو رات جاگ کر گزارنی پڑی۔ 
 مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ علی الصباح سے ہی یہاں سیلابی صورتحال ہونے کے باوجود بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کا ایمرجنسی محکمہ شہریوں کی مدد کیلئے نہیں پہنچا تھا۔ سیلابی صورت حال سے بُری طرح متاثر عیدگاہ جھوپڑپٹی وغیرہ علاقوں میں میونسپل انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو کھانے کے پیکٹ یا بنیادی ضروریات زندگی تک فراہم نہ کرنے کی وجہ سے مقامی شہریوں نے اپنی شدید ناراضگی اور غصہ کا اظہار کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK