• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بھیونڈی: کے ایم ای ایس انگلش اسکول میں فیس میں اضافے پر سرپرست برہم

Updated: September 02, 2024, 1:19 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

یہاں کے ایم ای ایس انگلش میڈیم اسکول انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کی فیس میں کئے گئے زبردست اضافے نے سرپرستوں کو برہم کردیا ہے۔

In the Parents Teachers Association meeting called in connection with the increase in fees, the guardians expressed their anger against the increase in fees. Photo: INN
فیس میں اضافہ کے تعلق سے بلائی گئی پیرنٹس ٹیچرس اسوسی ایشن میٹنگ میں سرپرستوں نے فیس بڑھانے کیخلاف برہمی کا اظہارکیا۔ تصویر : آئی این این

یہاں کے ایم ای ایس انگلش میڈیم اسکول انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کی فیس میں کئے گئے زبردست اضافے نے سرپرستوں کو برہم کردیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کی جانب سے فیس میں اضافے کے تعلق سے بلائی گئی میٹنگ میں والدین کی بڑی تعداد جمع تھی جنہوں نے فیس میں کسی بھی اضافے کی تجویز کو سرے سے خارج کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ پر بدعنوانی کاالزام عائد کیا۔ 
 واضح ہوکہ تھانے روڈپر واقع ’کے ایم ای ایس انگلش میڈیم اسکول‘ شہر کا معروف ادارہ ہے۔ اسکول میں ساڑھے ۴؍ ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ ہائی کورٹ کی جانب سے ساتویں پے کمیشن کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی کے حکم کے بعد اسکول انتظامیہ نے طلبہ کی فیس میں اضافے کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلی جماعت سے چوتھی جماعت تک کے طلبہ کی سالانہ فیس۱۴؍ہزار۷۶۰؍ روپے سے بڑھا کر ۱۶؍ ہزار ۹۷۰؍ روپے کر دی گئی ہے جبکہ ۵؍ویں سے ۱۰؍ویں جماعت کے طلبہ کی فیس ۱۵؍ہزار۱۰؍روپے سے بڑھا کر ۳۰؍ ہزار روپے کی جا رہی ہے۔ اگر مستقبل میں طلبہ کی تعداد میں کمی واقع ہوتی ہے تو اس فیس کوبڑھاکر ۴۰؍ ہزار روپے سے ۵۰؍ ہزار روپے تک بھی کیا جا سکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:بھیونڈی: کئی لیڈرایم آئی ایم کے ٹکٹ پر اسمبلی الیکشن لڑنے کے خواہاں!

یہ پیغام طلبہ کے سرپرستوں کو بھیج کر اس پر غور کرنے کیلئے انہیں ۳۱؍ اگست کو صبح ۱۱؍ بجے پی ٹی اے کے اجلاس کیلئے بلایا گیاتھا۔ فیس میں اضافے کا پیغام ملتے ہی والدین مشتعل ہو گئے اوراسکول پہنچ کر برہمی کا اظہار کیا۔ والدین کے مطابق یہ اساتذہ اور اسکول انتظامیہ کے درمیان کا معاملہ ہے۔ اس میں سرپرستوں کوشامل نہیں کرنا چاہئے۔ اس ضمن میں کوکن مسلم ایجوکیشن سوسائٹی(کے ایم ای ایس) کے نائب صدر معروف قانون داں ایڈوکیٹ یاسین مومن نے انقلاب کو بتایا کہ عنقریب ہی اس مسئلے پر سوسائٹی کی میٹنگ منعقد کی جائے گی جس میں غوروخوض کرکے اسے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK