سپریا سلے،امول کولہے، دھیریا شیل پاٹل، بجرنگ سونونے ، بھاسکر بھگرے اور دیگر پر مشتمل وفدنے ملاقات کی۔
EPAPER
Updated: December 12, 2024, 11:46 AM IST | Khan Abdul Qayyum Ansari | Mumbai
سپریا سلے،امول کولہے، دھیریا شیل پاٹل، بجرنگ سونونے ، بھاسکر بھگرے اور دیگر پر مشتمل وفدنے ملاقات کی۔
شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک جام کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے مقامی رکن پارلیمان سریش مہاترے (بالیا ماما)نے ایک وفد کے ساتھ مرکزی وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری سے ملاقات کی۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھیونڈی کے شہریوں کو ٹریفک جام اور سڑکوں کے ناقص حالات سے نجات دلانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ واضح ہوکہ شہر کی تقریباً سبھی شاہراہوں پر روزانہ شدید ٹریفک جام کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دکانداروں اور مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سڑک پر غیرقانونی قبضہ، غیر قانونی پارکنگ اور میونسپل انتظامیہ کی غفلت اس مسئلے کی بڑی وجوہات ہیں۔جس کے حل کیلئے رکن پارلیمان سریش مہاترے نے رکن پارلیمان سپریا سلے،امول کولہے، دھیریا شیل موہیتے پاٹل، بجرنگ سونونے اور بھاسکر بھگرے پر مشتمل وفد کے ساتھ دہلی میں ملاقات کی اور ان سے ٹریفک کی سنگین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھئے: کرلا: دلخراش حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تدفین
وفد میں شامل سبھی اراکین پارلیمان اورافراد نے بھیونڈی کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے پر زور دیا۔ گڈکری کو دیئے گئے میمورنڈم میںمہاترے نے لکھا کہ بھیونڈی کے اطراف قومی اور بین الاقوامی نامور کمپنیوں کے بے شمار گودام ہیں۔جس کے سبب شہر اور اطراف کے دیہی علاقوں میں بڑے پیمانے پر ٹریفک ہوتا ہے۔انہوں نے سڑکوں کے نامکمل کاموں اور ٹریفک کے دباؤ کی طرف دلائی اور جلد حل کی درخواست کی۔سریش مہاترے کے مطابق گڈکری نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ٹریفک جام کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے اور سڑکوں کا معیار بہتر بنانے کیلئے جلد ہی منصوبے مکمل کیے جائینگے۔