• Sat, 11 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بھیونڈی: ’ہر گھر نل، ہر گھرجل‘کا منصوبہ، وزیر آب رسانی نے جائزہ لیا

Updated: January 11, 2025, 7:17 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

وزیر گلاب راؤ پاٹل نے دیہاتوں کا دورہ کیا اور کام میںسست رفتاری پر ٹھیکہ داروں کو متنبہ کیا

State Minister Gulab Rao Patil on his visit to villages. Photo: INN
ریاستی وزیرگلاب راؤ پاٹل دیہاتوں کے دورہ کے موقع پر۔ تصویر: آئی این این

وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے شروع کی گئی جل جیون مشن کے تحت پانی کی فراہمی کے منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے ریاستی وزیر برائے آب رسانی گلاب راؤ پاٹل نے تعلقہ کے کئی دیہاتوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مقامی حکام اور عوام سے ملاقات کی تاکہ یوجنا کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے اور اس کے اثرات کو براہِ راست دیکھا جا سکے۔ انہوں نے کام کی سست رفتاری پر ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے ٹھیکیداروں کو جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ 
واضح رہےکہ جل جیون مشن کے تحت ’ہر گھر جل، ہر گھر نل‘ منصوبہ تھانے ضلع کے کئی دیہی علاقوں میں جاری ہے۔ اس منصوبے کے تحت حکومت کروڑوں روپے خرچ کرری ہے۔ تاہم کام کی سست رفتاری کی وجہ سے گاؤں کی خواتین کو امسال موسم گرما میں ایک بار پھر پانی کیلئے در در بھٹکنا پڑسکتا ہے۔ دیہی علاقوں میں آباد مکینوں کی پریشانیوں اور متعدد شکایات کے بعد جمعرات کو ریاستی وزیر برائے آب رسانی گلاب راؤ پاٹل نے تعلقہ کے مختلف گاؤں کادورہ کرکے پانی کی فراہمی کیلئے جاری کام جائزہ لیا۔ اس دورے میں رکن اسمبلی شانتارام مورے، شیوسینا لیڈر پرکاش پاٹل، ضلع پریشد کی انچارج سی ای او سسودیا میڈم، ڈپٹی سی ای او پرمود کالے، ایگزیکٹیو انجینئر سندیپ چوہان، گروپ ڈیولپمنٹ آفیسر گووند کھامکر، پڑگھا گرام پنچایت کے سرپنچ رویندر وشے، شیلیش بڈوی اور دیگر متعلقہ افسران شامل تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے: چار پہیہ گاڑی خریدنے کیلئے پارکنگ کی جگہ ہونا لازمی

گلاب راؤ پاٹل نے علاقے میں پانی کی دستیابی، منصوبے کی کامیابی اور عوام کی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ جل جیون یوجناکا مقصد ہر گھر تک صاف اور محفوظ پانی پہنچانا ہے۔ انہوں نے منصوبے کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جو کام اچھے طریقے سے جاری ہے، انہیں جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ کچھ ٹھیکیداروں کی لاپروائی کی وجہ سے کئی کام رکے ہوئے ہیں۔ اس پر وزیر نے سخت ناراضگی ظاہر کی اور خبردار کیا کہ لاپروا ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK