Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھوپال: نشے میں دھت نوجوانوں نے پولیس اہلکار کا مسلم نام دیکھ کر بدتمیزی کی

Updated: April 28, 2025, 3:10 PM IST | Bhopal

سنیچر کی صبح حبیب گنج ریلوے اسٹیشن (بھوپال) پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب گورنمنٹ ریلوے پولیس (GRP) کے ہیڈ کانسٹیبل نذر دولت خان پر کچھ نوجوانوں نے حملہ کر دیا۔ مبینہ طور پر نوجوانوں نے ان کا مسلم نام دیکھ کر ان کے ساتھ بدتمیزی شروع کی۔ کلیدی ملزم جتیندر یادو کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مزید ۲؍ ملزم فرار ہیں۔

Youth physically assaulting a police officer in his car. Photo: INN.
نوجوان، پولیس اہلکا ر پر ان کی گاڑی میں جسمانی حملہ کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این۔

سنیچر کی صبح حبیب گنج ریلوے اسٹیشن (بھوپال) پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب گورنمنٹ ریلوے پولیس (GRP) کے ہیڈ کانسٹیبل نذر دولت خان پر کچھ نوجوانوں نے حملہ کر دیا۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب انہوں نے ان نوجوانوں کو پارک کی گئی کار میں شراب نوشی کرنے پر اسٹیشن سے نکلنے کیلئے کہا تھا۔ نذر خان، جو رات تقریباً۲؍ بجے اسٹیشن پر گشت کر رہے تھے، نے ایک گاڑی میں چند نوجوانوں کو شراب نوشی کرتے ہوئے دیکھا۔ عوامی مقامات پر ضابطوں کی خلاف ورزی کے خدشے کے پیش نظر انہوں نے ان سے اسٹیشن کی حدود سے چلے جانے کو کہا۔ تاہم، صورتِ حال تیزی سے کشیدہ ہو گئی جب مبینہ طور پر نوجوانوں نے خان کا مسلم نام دیکھ کر ان کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی۔ عینی شاہدین کے مطابق جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور نوجوانوں نے خان پر حملہ کر دیا، یہاں تک کہ ان کی وردی بھی پھاڑ دی۔ اس دوران دو دوسرے جی آر پی افسران، سندیپ اور کمل موقع پر پہنچے لیکن حملے کو روکنے میں ناکام رہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: پہلگام حملہ: یہ وقت حساس ہونے کا ہے، میمز بنانے کا نہیں: سابق کرکٹر وسیم جعفر

واقعے کا ایک ویڈیو، جو بعد میں وائرل ہو ا، میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ افراد نذر خان کو ان کی سرکاری گاڑی کے اندر مکے مار رہے ہیں جبکہ کچھ راہگیر جھگڑا ختم کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پرتشدد واقعے کے بعد نذر کو پھٹی ہوئی وردی کے ساتھ چلتے ہوئے دیکھا گیا۔ اے ایس آئی رام دیال نے بتایا کہ تینوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ کلیدی ملزم جتیندر یادو کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ اس کے دو ساتھی ابھی تک مفرور ہیں۔ پولیس کی ٹیمیں ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK