• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’بائیڈن کا مسئلہ عمر نہیں، بلکہ نا اہلی ہے‘‘

Updated: June 30, 2024, 11:39 AM IST | Agency | Washington

صدارتی الیکشن کی مہم میں پہلا مباحثہ جیتنے کے بعد ڈونالڈٹرمپ کے حوصلے بلند۔

Donald Trump. Photo: INN
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر : آئی این این

امریکہ کے سابق صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے۵؍ نومبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن سے قبل اپنے حریف جو بائیڈن کے ساتھ براہ راست نشر ہونے والے پہلے مباحثہ میں  کامیابی کے بعد کہا ہے کہ ’’مسئلہ بائیڈن کی عمر نہیں، بلکہ ان کی نااہلی ہے۔ ‘‘ مذکورہ مباحثہ میں  ٹرمپ کو کامیاب قرار دیا جارہاہے جس کے بعد ان کے حوصلے بلند ہیں۔ 
 ٹرمپ نے ورجینیا میں اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا کہ انہوں نے۲۷؍ جون کو ہونے والے براہ راست نشریاتی مباحثے میں ’’اس شخص کے خلاف جس نے ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کی‘‘ بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن کو’’معلوم ہی نہیں تھا کہ وہ کیا کر رہا ہے۔ ‘‘ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ دنیا میں کوئی بھی بائیڈن کی عزت نہیں کرتا اور’’مسئلہ بائیڈن کی عمر کا نہیں، بلکہ ان کی نااہلی کا ہے۔ ‘‘ سابق صدر کے مطابق ’’انتخابات مضبوط اور کمزور، کافی اور ناکافی، اور امن اور جنگ کے درمیان ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں پانی کی تقسیم کے مرکز پر اسرائیل کا وحشیانہ حملہ، ۴؍ افراد جاں بحق

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ دنیا پہلے سے کہیں زیادہ تیسری عالمی جنگ کے قریب ہے۔  شمالی کیرولینا میں اپنی انتخابی مہم کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھاکہ وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ وہ پہلے کی طرح آرام سے چل نہیں سکتے اور نہ ہی بول سکتے ہیں اور کہا کہ میں جوان نہیں ہوں لیکن مجھے علم ہے کہ کیا کرنا ہے۔ ‘‘ بائیڈن نے کہا کہ وہ سچ بولنا جانتے ہیں  اور صحیح اور غلط میں فرق کر سکتے ہیں، اور کہا کہ لاکھوں امریکیوں کی طرح میں بھی جانتا ہوں کہ گرنے کےبعد کیسے اٹھنا ہے۔ ‘‘ بہرحال اس مباحثہ میں   جو بائیڈن اپنے مدمخالف ڈونالڈ ٹرمپ کے مقابلے میں  کمزور نظر آئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK