• Mon, 06 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

شرد پوار کی جانب سے بی جے پی کو بڑا جھٹکا

Updated: April 12, 2024, 11:19 PM IST | Agency | Sholapur

شولاپور کے موہتے پاٹل خاندان کا ہرفرد این سی پی میں شامل ہونے پر آمادہ۔

Dheria Shail Mohate Patil (Inset) announced Pawar`s joining the party. Photo: INN
دھیریہ شیل موہتے پاٹل( انسیٹ) نے پوار کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ تصویر : آئی این این

عین لوک سبھا انتخابات سے قبل ، بی جے پی کو مغربی مہاراشٹر میں بڑاجھٹکالگا ہے۔ شولاپور( اکلوج‘ کے بی جے پی لیڈر دھیریہ شیل موہتے پاٹل نے بی جے پی کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اب معلوم ہوا ہے کہ وہ این سی پی شرد چندر پوار کی پارٹی میں شامل ہوں گے۔ اس کے ساتھ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ ماڈھا لوک سبھا حلقہ سے الیکشن لڑیں گے۔
موہتے پاٹل مغربی مہاراشٹر میں بی جے پی کے  ایک مضبوط لیڈر کہلاتے تھے۔۔ اکلوج  علاقے میں ان کی بڑی طاقت ہے۔ ان کے چلے جانے سے اس بات کا  قوی امکان ہے کہ بی جے پی کو مغربی مہاراشٹر میں ایک بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے ، کیونکہ صرف دھیریہ شیل موہتے پاٹل نہیں بلکہ ان کے خاندان کے کئی افراد بی جے پی چھوڑ کر این سی پی (شرد) میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’’۴۰۰؍ سیٹوں کا دعویٰ کرنےوالے اِتنے خوفزدہ ہیں کہ وزیراعلیٰ کو قید کر رکھا ہے‘‘

موہتے پاٹل کے استعفیٰ کے بعد اب اسی خاندان کے ایک اور فرد بال دادا موہتے پاٹل بھی بڑاقدم اٹھانے کی تیار ی میں ہیں۔انہوں نے بیان دیا ہے کہہم ای ڈی، سی بی آئی اور انکم ٹیکس سے نہیں ڈرتے ہیں۔ بال دادا موہتے پاٹل نے کہا ہے کہ رکن اسمبلی رنجیت سنگھ موہتے پاٹل کے علاوہ پورا موہتے پاٹل خاندان جینت پاٹل کی موجودگی میں این سی پی (شرد)  میں شامل ہونے والا ہے۔  بال موہتے نے کہا ہے کہ جلد ہی سابق نائب وزیر اعلیٰ وجے سنگھ موہتے پاٹل بھی این سی پی شرد پوار میں شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ ، پھلٹن کے سنجیو راجے نائک نمبالکر کھل کر ہمارے ساتھ انتخابی مہم چلائیں گے، جب کہ رنجیت سنگھ موہتے پاٹل بی جے پی میں ہی رہیں گے۔بال موہتے پاٹل نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ نہیں آئیں گے۔ ادھر مالشیرس تعلقہ کے اتم جانکر نے بھی موہتے پاٹل خاندان کے اس فیصلے کی حمایت کی ہے۔ دوسری طرف این سی پی (شرد) کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے موہتے پاٹل کی پارٹی میں شمولیت پر محتاط ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ’’ بہت ممکن ہے کہ امکان ہے کہ  دھیریہ شیل موہتے پاٹل این سی پی (شرد) میں شامل ہو جائیں۔ میں نے سنا ہے کہ وہ’تتاری‘ اپنے ہاتھوں میں لینا چاہتے ہیں۔ لیکن مجھ سے اس تعلق سے  رابطہ نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK