بہار کے نوادا میں پولیس نے محرم کے جلوس کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے پر ۳؍ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ قبل ازیں اترپردیش کے دربھنگا میں پولیس نے ایسے ہی ایک معاملے میں ۲؍ افراد کو حراست میں لیا تھا۔
EPAPER
Updated: July 17, 2024, 10:54 PM IST | New Delhi
بہار کے نوادا میں پولیس نے محرم کے جلوس کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے پر ۳؍ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ قبل ازیں اترپردیش کے دربھنگا میں پولیس نے ایسے ہی ایک معاملے میں ۲؍ افراد کو حراست میں لیا تھا۔
پیر کو بہارکے نوادامیں محرم کے جلوس میں فلسطینی پرچم لہرانے پر ۳؍ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ واقعہ تب سامنے آیا ہے جب ۱۳؍ جولائی کو دربھنگا میں اسی معاملے میں ۲؍ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس ضمن میں نوادا کے سینئر ضلعی پولیس آفیسر مہیش چودھری نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے تعلق سے کی گئی تفتیش کے تحت ہم نے جلوس کے درمیان فلسطینی پرچم لہرانے پر۳؍ افراد کو حراست میں لیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: بنگلہ دیش: ملازمتوں میں کوٹہ کیخلاف احتجاج کے دوران تشدد، ۳؍ ہلاک
یاد رہے کہ ۱۲؍ جولائی کو دربھنگا کے قلعہ گھاٹ میں محرم کے جلوس کے درمیان ایک نوجوان کی فلسطینی پرچم لہرانے کی ویڈیو کے تحت پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے نوجوان کے خلاف تفتیش شروع کی ہے اور اس کیس میں ۲؍افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ۹؍ جولائی کو ایسے ہی ایک واقعے میں اترپردیش کے بدوہی ضلع میں پولیس نے ایک ۲۰؍سالہ دکاندار کو محرم کے جلوس کے درمیان فلسطینی پرچم لہرانے پر حراست میں لیا تھا۔