• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بہار: جہان آباد کے مندر میں بھگدڑ کے نتیجے میں ۷؍ افراد ہلاک،۹؍ زخمی

Updated: August 12, 2024, 2:42 PM IST | Patna

آج صبح بہار کے جہان آباد ضلع میں عقیدت مندوں کے مندر جانے کیلئے پہاڑی پر چڑھنے کے دوران بھگدڑ مچنے کی وجہ سے ۷؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تقریباً ۹؍ زخمی ہوئے ہیں۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ مندر تک آنے جانے کیلئے صرف ایک ہی راستہ ہے۔ عقیدت مندوں کی بھیڑ زیادہ ہونے کے بعد پولیس بھیڑ پرقابو نہیں پاسکی، ہجوم پر لاٹھی چارچ کیاجس کے نتیجے میں یہ بھگدڑ مچی۔

Photo: PTI
تصویر: پی ٹی آئی

خبرر ساں ایجنسی دی انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا ہے کہ آج صبح بہار کے جہان آباد ضلع میں عقیدت مندوں کی بھیڑ کے مندر جانے کیلئے پہاڑی پر چڑھنے کے دوران بھگدڑ کے نتیجے میں۷؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تقریباً ۹؍ زخمی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ صبح تقریباً ۱۲؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر اس وقت پیش آیا تھا جب کانوڑیوں کا ایک گروپ، جو شیوا کے عقیدت مند ہیں، سدھیشورناتھ مندر میں عبادت کرنے کیلئے بارابار پہاڑیوں پر چڑھ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: تہواروں سے قبل ای کامرس کمپنیوں کا ملازمتیں دینے کا منصوبہ

اس ضمن میں سمن کمار، جو کانوڑیوں کے گروپ میں شامل ایک زخمی شخص کی رشتہ دار ہیں، نے بتایا کہ مندر تک آنے جانے کیلئے صرف ایک ہی راستہ ہے۔ ساؤن کے ماہ کے چوتھے پیر کے آغاز سے قبل ہی عقیدت مندوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے۔ پولیس بھیڑ پرقابو نہیں پاسکی، ہجوم پر لاٹھی چارچ کیاجس کے نتیجے میں یہ بھگدڑ مچی۔ متعدد مقامی افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ نیشنل کیڈیٹس کاپس (این سی سی)کے رضاکار وں نے بھیڑ پر قابو پانے کیلئے لاٹھی کا بھی استعمال کیا۔ تاہم، جہان آباد کے سب ڈیویژنل آفیسر وکاس کمار نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: کولکاتا آبروریزی کیس: تیسرے روز بھی ہڑتال

انہوں نے کہا کہ ’’ایسا کچھ بھی نہیں ہوا تھا۔ یہ افسوس ناک واقعہ ہے۔ وہاں پر سخت پہرہ تھا۔ مناسب انتظام کئے گئے تھے جیسے فورس(این سی سی )، شہری اہلکاروں اور میڈیکل کی ٹیمیں جائے وقوع پر تعینات کی گئی تھی۔ ہم پوسٹ مارٹم کے بعد مزید تفصیلات فراہم کریں گے۔ ‘‘ ضلعی مجسٹریٹ النکرتیکا پانڈے نے خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ کانوڑیوں کے درمیان تنازعے کی وجہ سے یہ بھگدڑ مچی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK