• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بہار: شادی کے پنڈال میں آتشزدگی،۶؍ افراد جاں بحق

Updated: April 26, 2024, 8:41 PM IST | Patna

بہار کے دربھنگا ضلع میں ایک شادی کے پنڈال میں آگ لگنے کے بعد ۶؍ افراد کی موت ہو گئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق پٹاخے جلانے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر کے آگ لگنے کی وجہ معلوم کر رہی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

پولیس نے بتایا کہ بہار کے دربھنگا ضلع میں ایک شادی کے پنڈال میں آتشزدگی کے سبب ۶؍ افراد کی موت ہو گئی ہے۔ یہ حادثہ جمعرات کی صبح علی نگر میں باہیرا پولیس اسٹیشن کے علاقے میں صبح ۱۱؍ بجکر ۱۵؍ منٹ پر پیش آیا تھا۔  عینی شاہدین کے مطابق پٹاخے جلانے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی۔ مہلوکین کی شناخت سنیل پاسوان(۲۶؍)، لیلا دیوی (۲۳؍)، کنچن دیوی (۲۶؍)، سدارتھ کمار (۴؍)، ششنک کمار (۳؍) اور ساکشی کمار (۵؍) کے طور پر کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: انکرپشن میں چھیڑچھاڑ کیلئے کہا گیا تو کمپنی ہندوستان سے لوٹ جائے گی: وہاٹس ایپ

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں ۳؍ گائے بھی ہلاک ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے ضلعی مجسٹریٹ راجیو روشن نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ میں نے اس معاملے میں تفتیش کا حکم دیا ہے تا کہ آگ لگنے کی حقیقی وجہ معلوم کی جا سکے۔ اس درمیان ضلعی انتظامیہ متاثرین کے اہل خانہ کو ممکنہ امداد فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔
سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس جاگوناتھ ریڈی نے کہا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کو جائے وقوع پر بھیج دیا گیاتھا۔کچھ دیر بعد آگ پرقابو پا لیا گیا تھا جبکہ مہلوکین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK