• Wed, 16 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بہار: ایک شخص کو زہریلے سانپ نے ڈسا، متاثرہ سانپ سمیت اسپتال پہنچ گیا

Updated: October 16, 2024, 7:10 PM IST | Patna

پرکاش نامی شخص نے رسل وائپر نامی سانپ کے منہ کو دبوچا اور اسے گلے میں ڈال کر اسپتال پہنچ گیا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

بہار کے بھاگلپورضلع سے ایک عجیب وغریب معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں کے مِراچک گاؤں میں ایک شخص کو سانپ نے ڈس لیا۔ یہ شخص اس سانپ کو پکڑرہا تھا، اسی دوران سانپ نے اس کے انگوٹھے پر اپنے دانت گاڑے۔اس خطرناک صورتحال کے باوجود وہ شخص گھبرایا نہیں۔ اس نے فوراً اپنے دائیں بازو پر اوپر ی جانب کس کر ڈوری باندھی تاکہ بازو میں خون کا دوران رک جائے۔ اور اس کے بعد اس نے سانپ کو کسی طرح دبوچ ہی لیا۔ بعد ازیں سانپ کو منہ سے پکڑکر اس نے گلے میں لپیٹا۔

یہ بھی پڑھئے: ٹروڈو نے نئی دہلی پرسفارتکاروں کے ذریعہ کنیڈیائی شہریوں کو نشانہ بنانےکا سنگین الزام لگایا

گھر والے اور پڑوسی اسے فوراً لے کر مایا گنج میں واقع جواہر لال اسپتال پہنچے۔نوبھارت ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسے اس حالت میں دیکھ کر اسپتال میں سبھی ڈرگئے۔ متاثرہ کو اسٹریچر پر ڈال کر وارڈمیں لایا۔لیکن اس دوران بھی اس نے سانپ کو اپنے ہاتھ میں دبوچ کر رکھا۔ ڈاکٹروں نے متاثرہ شخص کی جانچ کی اور پایا کہ اسے رسل وائپر نامی سانپ نے کاٹا ہے ، جو بہت زہریلا ہوتاہے۔

ڈاکٹروں نے فوراًمتاثرہ کو تریاق اور درد کش انجکشن لگائے، اسکے بعد ہی متاثرہ ، بھوری رنگت کے سانپ کو بوری میں ڈالنے پر آمادہ ہوا۔ بعد ازیں فاریسٹ محکمہ کو مطلع کردیا گیا ہے۔ متاثرہ کا نام پرکاش منڈل ہےاوراس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔اس واقعے کو دیکھ کر ہر کسی نے ۴۸؍سالہ پرکاش کی ہمت کی داد دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ رسل وائپرملک میں پائے جانے والے ۴؍سب سے زیادہ زہریلے سانپوں میں سے ایک ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK