• Sun, 06 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بہار: روہتاس میں اندوہناک حادثہ، سون ندی میں۷؍ بچے ڈوبے، ۳؍ہلاک، ۲؍ کی حالت نازک

Updated: October 06, 2024, 5:27 PM IST | Patna

بہار کے روہتاس میں سون ندی میں نہاتے ہوئے ۷؍بچے ڈوب گئے، جن میں سے ۳؍ کی موت ہو گئی ہے۔ دو بچوں کی حالت نازک ہے، جبکہ دو بچے ابھی تک لاپتہ ہیں۔ تمام مرنے والے بچے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔

Efforts are being made to search for the child with the help of the villagers. Photo: INN.
گاؤں والوں کی مدد سے بچے کی تلاش کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ تصویر: آئی این این۔

بہار کے روہتاس ضلع میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں سون ندی میں نہاتے ہوئے سات بچے ڈوب گئے۔ یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا جب بچے تفریح کیلئے ندی پر گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق، اس حادثے میں تین بچوں کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ دو بچوں کی حالت نازک ہے اور دو بچے ابھی تک لاپتہ ہیں۔ تمام مرنے والے بچے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور یہ واقعہ تُمبا گاؤں میں پیش آیا۔ گاؤں والوں کے مطابق بچے سون ندی میں نہانے کیلئے پہنچے تھے اور ایک بچہ ندی میں ڈوب گیا۔ اسے بچانے کیلئے باقی بچے گہرے پانی میں چلے گئے جس کے نتیجے میں وہ بھی ڈوب گئے۔ واقعے کے بعد سے گاؤں میں سوگ کا عالم ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: بہار: بس کے ڈرائیور کو اچانک دل کا دورہ پڑا مگرمرنے سے قبل۳۰؍مسافروں کو بچایا

مقامی لوگوں نے فوری طور پر بچوں کو بچانے کی کوشش کی اور بچاؤ کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ گاؤں والوں کی مدد سے بچے کی تلاش کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ حکام نے بھی واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ مقامی انتظامیہ نے گاؤں کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کی تلاش میں تعاون کریں اور کسی بھی معلومات کے بارے میں آگاہ کریں۔ اس واقعے کے حوالے سے مقامی پولیس نے بھی اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ندی کی گہرائی اور پانی کی رفتار کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK