• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دنیا کے امیر ترین افراد کو اربوں ڈالر کا نقصان

Updated: September 09, 2024, 11:34 AM IST | Agency | New Delhi

ایلون مسک کو ۲۴؍ گھنٹے میں ایک لاکھ کروڑ سے زیادہ کا نقصان۔ ہندوستانی کاروباری گوتم اڈانی۱۰۰؍ ارب ڈالر کے کلب سے باہر۔

Elon Musk. Photo: INN
ایلون مسک۔ تصویر : آئی این این

شیئر بازار میں آنے والی گراوٹ کی وجہ سے دنیا کے امیر ترین افراد اس وقت زبردست نقصان کا سامنا کر رہے ہیں۔ پچھلے ۲؍ دنوں میں جن ٹاپ۲۰؍ ارب پتیوں کو شدید جھٹکا لگا ہے اس میں دنیا کے سب سے امیرشخص ایلون مسک بھی شامل ہیں جنہیں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ انہیں ایک دن کے اندر ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ `بلومبرگ بلینیئرس کے مطابق اس طوفان سے جی بیجوس، مارک زکربرگ سمیت ہندوستانی کاروباری مکیش امبانی اور گوتم اڈانی بھی نہیں بچ سکے ہیں اور انہیں بھی اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ 
 ہندوستانی بازار میں آنے والی گراوٹ کی وجہ سے ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کی نیٹ ورتھ۱۴ء۲؍ ارب ڈالر یعنی ۱۷۹۷۳؍ کروڑ روپے کم ہوتے ہوئے ۱۱۱؍ارب ڈالر رہ گئی ہے۔ وہ اس وقت دنیا کے ۱۱؍ویں سب سے امیر شخص ہیں جبکہ دوسری طرف اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی کی نیٹ ورتھ میں ۵۷ء۱؍ ارب ڈالر یعنی ۱۳۱۸۶؍ کروڑ روپے کی کمی درج کی گئی ہے۔ اس نقصان کے ساتھ ہی اڈانی۱۰۰؍ ارب ڈالر کے کلب سے باہر ہوگئے ہیں اور اب ان کی جائیداد۶ء۹۹؍ ارب ڈالر ہوگئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: وقف ترمیمی بل کیخلاف پرسنل لاء بورڈ کے وفد کی شرد پوار سے ملاقات

بھاری نقصان کے بعد ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی معروف کمپنیوں کے سی ای او ایلون مسک کی نیٹ ورتھ ۱۴ء۱؍ لاکھ کروڑ کم ہو کر اب ۲۳۷؍ ارب ڈالر ہوگئی ہے۔ اس کے بعد دوسرا سب سے بڑا نقصان امیزون کے جیف بیجوس کو ہوا اور ان کی دولت ۰۸ء۶؍ ارب ڈالر یا تقریباً ۵۱۰۰۰؍ کروڑ روپے گھٹ کر۱۹۵؍ ارب ڈالر رہ گئی ہے۔ دنیا کے ٹاپ ۱۰؍امیروں میں شامل دیگر ارب پتیوں کی بات کی جائے تو فیشن کی دنیا کے بادشاہ کہے جانے والے فرانسیسی رئیس برنارڈ ارنالٹ کی دولت ۳۰ء۲؍ارب ڈالر کم ہوگئی ہے اور یہ ۱۸۱؍ ارب ڈالر پر آگئی ہے۔ فیس بُک کے سربراہ مارک زکربرگ کی نیٹ ورتھ ۷۵ء۵؍ ارب ڈالر کی گراوٹ کے ساتھ ۱۷۸؍ ڈالر پر آگئی ہے۔ اس کے علاوہ بل گیٹس کو ۱ء۸؍ ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور ان کی دولت ابھی ۱۵۷؍ ارب ڈالر ہے۔ 
 دیگر امیر ترین افراد میں لیری الیسن کو ۱ء۶۲؍ ارب ڈالر کا نقصان ہوکر دولت ۱۵۶؍ ارب ڈالر اور سرمایہ کار وارین بفے کو۱ء۶۰؍ ارب ڈالر کی کمی ہوکر نیٹ ورتھ ۱۴۵؍ ارب ڈالر ہو گیا ہے۔ اسٹیو والمر کو ۲ء۱۴؍ ارب ڈالر کے نقصان کے ساتھ ان کی دولت ۱۴۰؍ارب ڈالر ہے جبکہ لیری پیج کی نیٹ ورتھ میں بڑی کمی کے ساتھ۰۶ء۵؍ ارب ڈالر کا نقصان درج کیا گیا ہے اور ان کی دولت اب ۱۳۷؍ ارب ڈالر ہو گئی ہے۔ دنیا کے دسویں سب سے امیر شخص سرگیئی برین کو ۷۲ء۴؍ ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور ان کی دولت ۱۳۰؍ ارب ڈالر ہوگئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK