• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بی جے پی کا آئین کی تمہید سے لفظ’ سیکولر ‘ہٹانے کا اعلان

Updated: May 04, 2024, 9:23 AM IST | Agency | New Delhi

امیت شاہ کی یقین دہانی کے برخلاف زعفرانی پارٹی کے جنرل سیکریٹری نے کانگریس کے ذریعہ تمہید میں ’سیکولر‘ کی شمولیت کو آئین پر حملہ قراردیا۔

Pro-BJP voters in Goa with the state health minister. Photo: PTI
گوا میں بی جےپی کے حامی ووٹر ریاستی وزیر صحت کے ساتھ ۔ تصویر: پی ٹی آئی

امیت شاہ کی اس یقین دہانی کے برخلاف کہ آئین کی تمہید سے لفظ ’سیکولر‘ہٹانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، جمعہ کو بی جےپی کے قومی جنرل سیکریٹری دشینت کمار گوتم نے الزام لگایاکہ آئین میں لفظ ’’سیکولر‘‘ کی شمولیت اس پر سب سے بڑا حملہ ہے جسے  بی جےپی دور کرے گی۔  انہوں نے کانگریس کو ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کوٹہ  کے خلاف  قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’کانگریس بی جے پی پر آئین میں تبدیلی اور ریزرویشن ختم کرنے کے بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے، لیکن بی جے پی کی قیادت اور وزیر اعظم نریندر مودی واضح کرچکے ہیں کہ آئین اور ریزرویشن میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل مخالف آن لائن پوسٹ پر سعودی عرب نے کریک ڈاؤن شروع کردیا : بلومبرگ کی رپورٹ

انہوں نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ آئین کو بدلنے کا گناہ کانگریس نے کیا ہے۔ آئین کی تمہید اس کی روح ہے۔ کانگریس حکومت نے تمہید بدل کر لفظ سیکولر کا اضافہ کر دیا تھا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا بی جے پی کی نئی حکومت ان الفاظ کو آئین کے دیباچے سے ہٹاکر اسے دوبارہ اصل شکل میں لائے گی،  توگوتم نے کہاکہ ’’ہاں، ہم اسے اس کی پرانی شکل میں واپس لائیں گے۔ سیکولر لفظ نہیں ہونا چاہیے۔ سیکولر  لفظ کا اضافہ کرنے سے بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی روح کو ٹھیس پہنچی تھی۔ وہ نہیں چاہتے تھے کہ آئین کے دیباچے میں لفظ سیکولر ہو۔‘‘
 بی جے پی جنرل سیکریٹری نے الزام لگایا کہ کانگریس اور ان کے لیڈر جواہر لال نہرو نے ڈاکٹر امبیڈکر اور ان کے بنائے ہوئے آئین کی شروع سے ہی مخالفت کی۔ پنڈت نہرو نے انتخابات میں ڈاکٹر امبیڈکر کو ہرانے کے لئے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل۳۷۰؍ کے ساتھ وہاں درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے ریزرویشن کو لاگو نہیں ہونے دیا گیا۔ اس کمیونٹی کے لوگوں کو دوسرے درجے کا شہری بنائے رکھا۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ریزرویشن نہیں آنے دیا۔ بعد میں درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کے ریزرویشن کو مسلمانوں کو دینے کی سازش رچی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK