• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ۭبی جے پی اُمیدوار اور سابق جج ابھیجیت گنگوپادھیائے پر ۲۴؍ گھنٹے کی پابندی

Updated: May 22, 2024, 9:22 AM IST | Agency | Kolkata

ریاستی الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے امیدوار اور سابق جج ابھیجیت گنگوپادھیائے کی انتخابی مہم پر ۲۴؍ گھنٹے کی پابندی لگا دی ہے۔

Abhijeet Gangopadhyay. Photo: INN
ابھیجیت گنگوپادھیائے۔ تصویر : آئی این این

ریاستی الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے امیدوار اور سابق جج ابھیجیت گنگوپادھیائے کی انتخابی مہم پر ۲۴؍ گھنٹے کی پابندی لگا دی ہے۔ یہ کارروائی ترنمول کانگریس کی شکایت پر کی گئی ہے جس نے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی تھی کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف ایک عوامی ریلی میں سابق جج گنگوپادھیائے نے انتہائی نازیبا تبصرے کئے ہیں۔ تفتیش کرنے کے بعد الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: پورے ایران میں سوگ، ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا آغاز، خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی

کمیشن کے فیصلے کے مطابق ابھیجیت کی مہم پر منگل کی شام ۴؍بجے سے اگلے ۲۴؍ گھنٹے کے لئے پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ابھیجیت خود اس وقت انتخابی مہم نہیں چلا سکیں گے۔ کمیشن نے انہیں خبردار کیا کہ وہ آئندہ عوامی جلسوں میں بھی متنازع اور نازیبا تبصرے کرنے سے گریز کریں۔ بنگال میں تملوک سے ترنمول کانگریس امیدوار دیوانشو بھٹاچاریہ نے اس کارروائی کے بعد بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بی جے پی والوں کی یہ اصل ذہنیت ہے جو سامنے آتی رہتی ہے۔ دوسری طرف بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ ترنمول نے گنگو پادھیائے کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا ہے۔ ان کے جیسا اعلیٰ تعلیم یافتہ شخص خواتین پر ایسا تبصرہ نہیں کرسکتا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK