• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پورے ایران میں سوگ، ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا آغاز، خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی

Updated: May 22, 2024, 9:13 AM IST | Agency

صدارتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا، اگلے ماہ ۲۸؍ جون کو انتخاب۔

Late Ibrahim Raisi. Photo: INN
ابراہیم رئیسی مرحوم۔ تصویر : آئی این این

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ناگہانی موت کے بعد پورے ایران میں سوگ منایا جارہا ہے۔ سرکاری تقریبات رد ہیں، سماجی اور مقامی طور پر بھی لوگ سوگ منارہے ہیں۔ ادھر نئے صدر کے انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نئے صدر کا انتخاب اگلے ماہ ۲۸؍ جون کو کیا جائے گا۔ ایران کے آئین کے مطابق نئے صدر کا انتخاب ۵۰؍ دن کے اندر اندر ہوجانا چاہئے اور اسی مناسبت سے یہ تاریخ دی گئی ہے۔ دوسری طرف ایرانی حکومت نے صدارتی ہیلی کاپٹر حادثے کی تفتیش کیلئے اعلیٰ حکام کی ایک ٹیم بھی تشکیل دی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کا وارنٹ رُکوانے کی کوششیں تیز

دریں اثناء سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نائب صدر محمد مخبر کو ایگزیکٹیو کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات ایک اعلیٰ سطحی وفد کے سپرد کر دی ہے۔ بریگیڈیئر علی عبداللہ کی قیادت میں ایک وفد جائے حادثہ پر بھیجا گیا ہے اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ اس تعلق سے مکمل رپورٹ جلد ہی جاری کی جائے گی۔ اس بارے میں مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف بریگيڈیئر جنرل محمد باقری نے جنرل علی عبداللہ کو حکم دیا کہ شہری اور فوجی ہوابازی کے ماہرین کے تعاون سے اس افسوسناک حادثہ کی جامع تفتیش انجام دی جائے اور مکمل رپورٹ سونپی جائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK