اُدیشہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کی حکومت کے جانے کی الٹی گنتی شروع ہونے سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی کے تبصرہ کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی اگلے۱۰؍ سال میں بھی ریاست کے لوگوں کا اعتماد نہیں جیت سکتی۔
EPAPER
Updated: May 13, 2024, 10:03 AM IST | Agency | Bhubaneswar
اُدیشہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کی حکومت کے جانے کی الٹی گنتی شروع ہونے سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی کے تبصرہ کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی اگلے۱۰؍ سال میں بھی ریاست کے لوگوں کا اعتماد نہیں جیت سکتی۔
اُدیشہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کی حکومت کے جانے کی الٹی گنتی شروع ہونے سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی کے تبصرہ کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی اگلے۱۰؍ سال میں بھی ریاست کے لوگوں کا اعتماد نہیں جیت سکتی۔ مودی نے سنیچر کو کندھمال، بولانگیر اور بارگڑھ میں اپنی انتخابی ریلیوں کے دوران نوین پٹنائک پر سخت حملہ کیا تھا اور ان پر ریاستی حکومت میں ایسے شخص کو آؤٹ سورس کرنے کا الزام لگایا جسے اڑیہ ثقافت کا کوئی علم نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ادیشہ میں اڑیہ ثقافت اور فخر خطرے میں ہے اور ریاست اپنے بھرپور قدرتی اور معدنی وسائل کے باوجود پٹنائک کے۲۵؍ سالہ دور حکومت میں ترقی میں پیچھے رہی ہے۔ وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا کہ پٹنائک حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: مودی کی گارنٹی کے مقابلے کیجریوال کا ۱۰؍ گارنٹیوں کا اعلان
مودی نے لوگوں کو۱۰؍ جون کو بھونیشور میں بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی تھی۔ اس کے بعد نوین پٹنائک نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا’’ بھگوان جگن ناتھ کے آشیرواد اور عوام کی محبت سے بی جے ڈی لگاتار چھٹی بار حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اس بار تو کیا اگلے ۱۰؍ سال تک ریاست کے لوگوں کا دل اور اعتماد نہیں جیت سکتی۔ نوین پٹنائک کو اپنے۲۴؍ سال کے اقتدار میں مودی کے بارے میں اس طرح کے جارحانہ اور سخت تبصرے کرتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ پارٹی کے اسٹار کمپینر اور بیوروکریٹ سے لیڈر بنے وی کے پانڈیان نےدعویٰ کیا ہے کہ پٹنائک ریکارڈ چھٹی بار بحیثیت وزیراعلیٰ حلف لیں گے۔