• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’بی جے پی نے کسانوں اور جوانوں کے ساتھ پورے ملک کو دھوکہ دیا ہے‘‘

Updated: May 15, 2024, 7:00 AM IST | Ahmadullah Siddiqui | Lucknow

جھانسی میں راہل گاندھی اور اکھلیش یادو کی مشترکہ ریلی میں سماجوادی لیڈر کا خطاب، کانگریس لیڈر نے لوک سبھا الیکشن کو آئین بچانے کاالیکشن قرار دیا۔

Akhilesh Yadav`s `India` alliance candidate rally in Jhansi, also attended by Rahul Gandhi. Photo: INN
جھانسی میں’ انڈیا‘ اتحاد کے امیدوار میں اکھلیش یادو کی ریلی، اس میں راہل گاندھی بھی شریک ہوئے۔ تصویر : آئی این این

جھانسی میں کانگریس لیڈرراہل گاندھی  اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے منگل کو مشترکہ طورپر ریلی کرکے بی جے پی حکومت پر جم کرحملہ بولا۔راہل گاندھی نے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ بی جے پی حکومت عوامی مسائل سے لوگوں کے ذہن کو بھٹکارہی ہے اور اس حکومت میں سب سے زیادہ پریشان حال ملک کے کسان ہیں۔اکھلیش یادو نے اس موقع پر کہا کہ مودی حکومت نےکسانوں اور جوانوں کے ساتھ ہی پورے ملک کو دھوکہ دیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی حکومت کے  بوریا بستر باندھنے کی پیش گوئی بھی کی۔

یہ بھی پڑھئے: ۶؍ برسوں میں ۹۶۰۰؍ سے زائد بچے بالغ جیلوں میں قید ہیں: آر ٹی آئی میں انکشاف

راہل گاندھی نے کہا کہ موجودہ الیکشن آئین بچانے کا الیکشن ہے قرار دیتے ہوئے کہا کہ’ انڈیا‘ اتحاد آئین کی حفاظت کیلئےجنگ لڑ رہا ہے جبکہ بی جے پی آئین کو تباہ کرنا چاہتی ہے ۔ راہل گاندھی نے جلسے میں موجود لوگوں کو یقین دلایا کہ `کوئی بھی طاقت اس آئین کو تباہ نہیں کر سکتی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ `بی جے پی نےسرمایہ داروں کے ۱۶؍ لاکھ کروڑ روپے معاف کئے ہیں لیکن کسانوں کا قرض معاف نہیں کیا ۔ راہل گاندھی نے اپنے انتخابی منشور کا ذکرکیا جس میںکروڑوں غریبوں کو لاکھ پتی بنانے کاوعدہ کیا گیا ہے۔
 اکھلیش یادو نے بی جے پی کو کسان مخالف قراردیتے ہوئے  انڈیا اتحاد کی ریکارڈ جیت ہونے کی پیش گوئی کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا گراف مسلسل گر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھانسی میں بی جے پی کی الوداعی جھانکی تیار ہوچکی  ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں  اور جوانوں کے ساتھ ہی پورا ملک بی جےپی سے اپنا حساب بے باق کرنا چاہتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK