• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بی جےپی میری کارکردگی سے مطمئن ہے: اشوک چوان

Updated: July 08, 2024, 11:44 AM IST | ZA Khan | Nanded

عام انتخابات میں ناندیڑ سےبی جے پی امیدوار کی شکست سے متعلق پوچھے گئےسوال پر سابق وزیراعلیٰ کا جواب۔

Ashok Chavan, former MLA Amarnath Rajurkar and local BJP president Dilip Kandkar can be seen. Photo: INN
اشوک چوان، سابق رکن اسمبلی امرناتھ راجورکر اورمقامی بی جے پی صدر دلیپ کندکرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر : آئی این این

بی جے پی لیڈ ر اور راجیہ سبھا رکن اشوک چوان نےسنیچر کو ناندیڑ میں پریس کانفرنس سے خطاب کےد وران مختلف موضوعات پر صحافیوں سے گفتگو کی اوردعویٰ کیا کہ بی جے پی ان کی کارکردگی سے مطمئن ہے۔ سب سے پہلے انہوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ کے بارے میں کہا کہ مہاراشٹر حکومت نے اپنے اس بجٹ میں کئی ایسے فیصلے کئے ہیں جن کا راست فائدہ عوام کو ہونے والا ہے۔ خاص طورپر خواتین کی معاشی مدد کیلئے شروع کی جارہی لاڈلی بہن یوجنا کے بارے میں کہا کہ اس اسکیم کا راست فائدہ ریاست کی کروڑوں کو خواتین کو ملے گا۔ اسی طرح بے روزگار نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے بھی حکومت نے اسکیم لائی ہے جس سے نوجوانوں کو روزگارملے گا۔

یہ بھی پڑھئے:لاڈلی بہن اسکیم دوتین مہینے میں ختم ہوجائیگی : اُدھو

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی امیدوار کو ملی ناکامی کے بارے میں اشوک چوہان سے جب یہ سوال کیا گیا کہ کچھ لوگ اس ناکامی کیلئے آپ کو ذمہ دار ماننے لگے ہیں، اس پر ا شوک چوان نے کہا کہ’’ میرے بارے میں کوئی کیا سوچتا ہے اس کی مجھے فکر نہیں ہے۔ بی جے پی میں شامل ہونے سے پارٹی کیا سوچتی ہے یہ میرے لئے اہم ہےاور پارٹی میری کارکردگی سے مطمئن ہے اوریہی بات میرے لئے اہم ہے۔ ‘‘کانگریس کے وٹھل پاٹل ڈک اسمبلی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کیلئے دوڑ دھوپ کررہے ہیں، وہ بھی بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں، اس بنیاد پر کہا جارہا ہےکہ اشوک چوان کی بی ٹیم کانگریس میں کام کررہی ہے، اس پر اشوک چوان نے کہا کہ کون بی ٹیم ہے کون اے ٹیم مجھے نہیں معلوم لیکن میری ٹیم مضبوط اور پکی ہے، یہ مجھے پتہ ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK