• Thu, 23 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بی جے پی لیڈر مکیش بورا پرعصمت دری کا الزام، معاملہ درج

Updated: September 02, 2024, 11:55 AM IST | Agency | Nainital

اتراکھنڈ کی لال کنواں دودھ یونین کے صدر اور بی جے پی لیڈر پر یونین کی ملازمہ نے جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔

BJP leader Mukesh Bora. Photo: INN
بی جے پی لیڈر مکیش بورا۔ تصویر : آئی این این

 پولیس نے اتراکھنڈ کی لال کنواں دودھ یونین کے صدر اور بی جے پی کے لیڈر مکیش بورا کے خلاف عصمت دری اور دھمکی دینے کے معاملے میں معاملہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ نینی تال کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) پرہلاد نارائن مینا کے مطابق لال کنواں میں دودھ یونین کے صدر بورا کے خلاف عصمت دری اور دھمکی دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ خاتون کی شکایت پر تعزیرات ہند کی دفعہ۳۷۶؍ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش کی جا رہی ہے۔ تفتیش میں حقائق سامنے آنے کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھئے:عدالت نے دکان کی ضبطی ختم کرنے اوربکرے لوٹانے کا حکم دیا!

بتایا جا رہا ہے کہ متاثرہ لال کنواں دودھ یونین میں غیر مستقل ملازم ہے۔ پولیس کو دی گئی شکایت میں اس نے کہا کہ ملزم نے اسے مستقل ملازمت دینے کے نام پر۱۰؍ نومبر۲۰۲۱ء کو ہلدوانی کے ایک ہوٹل میں بلایا اور اس کی آبرو نیلام کی۔ کسی کو بتا نے کی صورت میں نوکری سے نکالنے کی دھمکی بھی دی۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ اسی دباؤ میں ملزم نےاس کا کئی بار جنسی استحصال کیا۔ جب اس نے احتجاج کیا تو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK