• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بی جے پی رکن پارلیمان اوم برلا لوک سبھا اسپیکر منتخب

Updated: June 26, 2024, 2:21 PM IST | New Delhi

بی جے پی کے رکن پارلیمان اور این ڈے اے کے امیدوار اوم برلا کو لوک سبھا کا اسپیکر منتخب کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ انڈیا اتحاد نے کانگریس کے رکن پارلیمان کے سریش کو لوک سبھا اسپیکر کے عہدے کیلئے نامزد کیا تھا۔

Om Birla shaking hands with Prime Minister Modi. Photo: PTI
اوم برلا وزیر اعظم مودی سے مصافحہ کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

بی جے پی کے رکن پارلیمان اوم برلا کو لوک سبھا کا اسپیکر منتخب کیا گیا ہے۔ تاہم، اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ اپوزیشن کے رکن پارلیمان نے انتخابات کے عمل کے دوران ووٹوں کو تقسیم کرنے کی مانگ کی تھی یا نہیں۔

لوک سبھا انتخابات میں اسپیکر کیلئے جاری ووٹنگ۔ تصویر: پی ٹی آئی

یاد رہے کہ منگل کو این ڈے اے نے اوم برلا جبکہ انڈیا اتحاد نے کوڈی کنیل سریش کو بطور لوک سبھا امیدوار نامزد کیا تھا۔ خیال رہے کہ اوم برلا نے ۲۰۱۹ء تا۲۰۲۴ء بطور لوک سبھا اسپیکر کے خدمات انجام دی ہیں۔ تاہم، کانگریس کے رکن پارلیمان کے سریش کیرالا کے ماویلی کیرا سے کانگریس کے رکن پارلیمان ہیں۔ 

اوم برلا راہل گاندھی سے ملاقات کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

وزیر اعظم مودی اور راہل گاندھی اوم برلا کے ساتھ۔ تصویر: پی ٹی آئی 

امسال بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات میں اکثریت حاصل نہیں کی تھی جبکہ ۲۰۱۹ء کے لوک سبھ انتخابات میں بی جے پی نے اکثریت حاصل کی تھی۔ اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے بی جے پی نے این ڈے اے کی دیگر پارٹیوں کے ساتھ اتحاد قائم کر کے حکومت بنائی ہے۔ 

اوم برلا اپنا عہدہ سنبھالتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی
قبل ازیں منگل کو کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا تھا کہ اپوزیشن اتحاد غیر مشروط طریقے سے این ڈے اے کے امیدوار کی حمایت کرتا ہے۔ راہل نے مزید کہا تھا کہ ’’ہمارا کنویشن یہ ہے کہ لوک سبھا کے نائب اسپیکر کاعہدہ انڈیا اتحاد کو دیا جائے۔ یہ واضح نہیں کہ نائب اسپیکر کا عہدہ کسے دیا جائے گا جبکہ ۱۷؍ ویں لوک سبھا میں یہ عہدہ خالی تھا۔

پہلی مرتبہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر پورا افغانستان جشن میں ڈوب گیا

کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے بھی اوم برلا کو مبارکباد پیش کی ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ ’’وہ اگلے ۵؍ سال لوک سبھا میں بطور اسپیکر رہنمائی کریں گے۔آپ کی مسکراہٹ ایوان کو خوش رکھتی ہے اور گزشتہ لوک سبھا نے آپ کی قیادت میں کئی اہم قوانین کو منظوری دی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK