دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ نے پارٹی کی جنتا کی عدالت سے خطاب میں بی جے پی پر شدید تنقیدیں کیں،کہا کہ پورے ملک میں ڈبل انجن پٹری سے اتر رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: October 07, 2024, 12:46 PM IST | Agency | New Delhi
دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ نے پارٹی کی جنتا کی عدالت سے خطاب میں بی جے پی پر شدید تنقیدیں کیں،کہا کہ پورے ملک میں ڈبل انجن پٹری سے اتر رہے ہیں۔
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے اتوار کو بی جے پی پر شدید تنقید کی۔ کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی کی `ڈبل انجن حکومت کا نتیجہ صرف `مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی ہے۔ عام آدمی پارٹی کی جنتا کی عدالت سے خطاب کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ ہریانہ اور جموں کشمیر میں بی جے پی کی قیادت میں ڈبل انجن والی حکومت ختم ہونے کو ہے۔ پورے ملک میں ڈبل انجن کا اصول ناکام ہو گیا ہے۔ ایک انجن یکم جون کو خراب ہو گیا تھا، جب انہیں صرف ۲۴۰؍ سیٹیں ملیں تھیں، اب دوسرا انجن ہریانہ، جموں کشمیر، مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں فیل ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے عوام کو اب احساس ہو گیا ہے کہ `ڈبل انجن کا مطالب مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن ہے۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ جیسے جیسے دہلی کے انتخابات قریب آتے ہیں، وہ ایک بار پھر ڈبل انجن والی حکومت کا مطالبہ کریں گے لیکن آپ ان سے پوچھیں کہ کیا ہریانہ میں ڈبل انجن والی حکومت نے کچھ حاصل کیا؟ انہوں نے ۱۰؍ سال حکومت کی۔ پھر بھی میں نے اپنی مہم کے دوران دیکھا کہ لوگ بی جے پی لیڈروں کو اپنے گاؤں میں داخل ہونے کی اجازت بھی نہیں دینا چاہتے۔
یہ بھی پڑھئے:راکیش ٹکیت کی بی جے پی پر تنقید، کہا کہ’’ہریانہ میں نائب سینی حکومت نمٹ گئی‘‘
اتر پردیش میں بی جے پی کی حکمرانی پر تنقید کرتے ہوئے کیجریوال نے کہاکہ اتر پردیش میں سات سال سےان کی ڈبل انجن والی حکومت اس کے باوجود وہ حالیہ انتخابات میں صرف نصف سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہو سکے۔ منی پور دو سال سے ان کی حکومت میں ہے اور وہاں کے حالات سبھی کو معلوم ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ ملک اس ڈبل انجن سسٹم سے تھک چکا ہے، جو صرف لوٹ مار اور کرپشن کو فروغ دیتا ہے۔ بی جے پی کے انتخابی وعدوں پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کیجریوال نے ووٹروں سے پارٹی کے دعوئوں کو چیلنج کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہاکہ وہ آپ کے گھر آئیں گے اور وعدہ کریں گے کہ وہ وہی کریں گے جو میں نے کیا تھا لیکن اگر ایسا ہے تو ہمیں ان کی کیا ضرورت ہے؟ انہوں نے ۲۲؍ ریاستوں پر حکومت کی ہے، پھر بھی ہم نے دہلی میں تعلیم کو تبدیل کیا، ان سے پوچھیں، انہوں نے کس ریاست میں اسکولوں کو بہتر کیا ہے، جہاں ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے بی جے پی اقتدار میں ہے، ایک بھی اسکول کی حالت اچھی نہیں ہے؟دہلی میں امن و امان کی صورحال بھی خراب ہے۔ یہ سب بی جے پی کی ناکامیوں کا نتیجہ ہے۔