Updated: February 13, 2025, 8:02 PM IST
| Bengaluru
بلنک اِٹ نے بدھ کو اعلان کیا کہ وہ دہلی-این سی آر، ممبئی اور بنگلورو کے منتخب علاقوں میں اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے ٹی وی کی فراہمی شروع کر دے گی۔ بلنک اِٹ کے سی ای او البیندر ڈھنڈسا نے ’ایکس‘ پر کہا کہ اب بلنک اِٹ کے ذریعے منٹوں میں ٹی وی ڈیلیور کر سکتے ہیں۔
بلنک اِٹ۔ تصویر: آئی این این۔
بلنک اِٹ، فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم زو میٹوکے کویک کامرس آرم، نے بدھ کو اعلان کیا کہ وہ دہلی-این سی آر، ممبئی اور بنگلورو کے منتخب علاقوں میں اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے ٹی وی کی فراہمی شروع کر دے گی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ایکس ‘ بلنک اِٹ کے سی ای اوالبندر ڈھنڈسا نے کہا کہ اب آپ بلنک اِٹ کے ذریعے منٹوں میں ٹی وی ڈیلیور کر سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر کمپنی شیاؤمی اسمارٹ ایل ای ڈی ٹی وی فراہم کرے گی۔ تاہم، جلد ہی مزید برانڈز پیش کئے جائیں گے۔ تمام ٹی وی آرڈرز کمپنی کے حال ہی میں لانچ کئے گئے بڑے آرڈر فلیٹ کے ذریعے فراہم کئے جائیں گے۔ کیو کامرس کمپنیاں مجموعی اور اوسط آرڈر کی قدروں کو بہتر بنانے کیلئے بڑی اور مہنگی مصنوعات فراہم کرنے کا تجربہ کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: تریپورہ: پیر کو ہوئے ہجومی تشدد معاملے میں ۶؍ افراد گرفتار
گزشتہ پچھلے مہینے بلنک اِٹ نے اپنے پلیٹ فارم پر اسمارٹ فونز، فیچر فونز، لیپ ٹاپ اور پرنٹرز کی فراہمی شروع کی۔ اس کے حریف سویگی انسٹا مارٹ اور زپٹوبھی اپنے پلیٹ فارمز پر ایوریج آرڈر ویلیو (AOVs) کو بہتر بنانے کیلئےکام کر رہے ہیں۔ انسٹا مارٹ نے رائس ککر، مکسر گرائنڈر اور روم ہیٹر کی فراہمی بھی شروع کر دی ہے۔ زپٹونے اپنے پلیٹ فارم پر مانیٹر اور دیگر آلات کی پیشکش شروع کی۔ اس نے بلک آرڈرزکیلئے ایک علاحدہ پیشکش’’ سپر سیور‘‘ بھی شروع کی ہے۔ فی الحال، بلنک اِٹ اے او وی کے لحاظ سے مارکیٹ لیڈر ہے۔ اکتوبر-دسمبر سہ ماہی میں کمپنی کی ایوریج آرڈر ویلیو ۷۰۰؍روپے تک پہنچ گئی۔ اس کے بعد زپٹو کا ایوریج آرڈر ویلیو ۶۵۰؍ روپے اورا نسٹا مارٹ کا نمبر تیسرا(۵۳۴؍روپے) ہے۔ ایک تجزیہ کار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ سویگی اور زپٹو ایس کے یو کے معاملے میں بلنک اٹ کے ساتھ میچ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اس وقت کافی فرق ہے۔