جنوبی تریپورہ کے بیلونیا میں جواہر نوودیا ودیالیہ کے اندر تعمیراتی مقام پر ایک۳۵؍ سالہ شخص کو ہجومی تشدد کا شکار بنانے کے معاملے میں ۶؍لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں متاثرہ کے اہل خانہ کی شکایت کے بعد کی گئیں۔
EPAPER
Updated: February 13, 2025, 6:08 PM IST | Agartala
جنوبی تریپورہ کے بیلونیا میں جواہر نوودیا ودیالیہ کے اندر تعمیراتی مقام پر ایک۳۵؍ سالہ شخص کو ہجومی تشدد کا شکار بنانے کے معاملے میں ۶؍لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں متاثرہ کے اہل خانہ کی شکایت کے بعد کی گئیں۔
جنوبی تریپورہ کے بیلونیا میں جواہر نوودیا ودیالیہ کے اندر تعمیراتی مقام پر ایک۳۵؍ سالہ شخص کو ہجومی تشدد کا شکار بنانے کے معاملے میں ۶؍لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں متاثرہ کے اہل خانہ کی شکایت کے بعد کی گئیں۔ یہ واقعہ پیر کی صبح پیش آیا۔ جنوبی تریپورہ کے ایس پی اشوک سنہا نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ گرفتار افراد میں سے تین نوودیا کے ملازم ہیں، اور دیگر ریاست سے باہر کے تعمیراتی مزدور ہیں۔ سبھی کے خلاف بھارتیہ نیا سنہتا، ۲۰۲۳ءکی دفعہ۱۰۳؍(۱) اور۳؍(۵) کے تحت ایک گروپ میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، اور ان کے ریمانڈ کیلئے عدالت میں بھیجے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھئے: سماجوادی پارٹی کی حکمت عملی میں تبدیلی کےآثار
متوفی کی شناخت بابل میاں کے نام سے ہوئی ہے جو نوودیا ودیالیہ سے متصل مظفر کالونی کا رہنے والا تھا۔ حملہ آوروں نے دعویٰ کیا کہ جب وہ مبینہ طور پر پکڑا گیا تو وہ تعمیراتی سامان چرانے کے ارادے سے اسکول کی باؤنڈری وال پر چڑھ گیا تھا۔ مبینہ طور پر ملزمان نے اسے شدید مارا پیٹا اور رات بھر اسے ایک درخت سے باندھے رکھا۔ اتوار کی صبح مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی، جو جائے وقوعہ پر پہنچی اور بابل میاں کو بے ہوش پایا۔ اسے فوری طور پر بیلونیا اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس کی موت کی خبر تیزی سے پھیل گئی جس سے لواحقین، رشتہ داروں اور پڑوسیوں نے پولیس اسٹیشن پر جمع ہو کر خاطیوں کے خلاف انصاف اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھئے: جنوری میں خردہ مہنگائی کم ہوئی
مقتول کے چھوٹے بھائی نے الزام لگایا کہ پہلی نظر میں واقعہ یہ ثابت کرتا ہے کہ بابل کو اسکول کے کیمپس میں ہجومی تشدد کے ذریعے قتل کیا گیا تھا، لیکن پولیس نے لنچنگ کی مناسب دفعہ کے تحت مقدمہ درج نہیں کیا۔ اس کے بجائے انہوں نے مجرموں کو بچانے کی کوشش کی جنہوں نے بابل کو جھوٹے الزامات میں قتل کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان نے اسے باندھ کر رات بھر تشدد کا نشانہ بنایا تاکہ اس کی موت ہوجائے۔ گرفتار افراد کی شناخت محمد مصطفیٰ (۲۰)، ابوالحسین (۴۰)، اتپل ڈے (۲۴)، آکاش داس (۲۳)، سنجے تیواری (۴۵) اور شیو شنکر سرکار (۲۳) کے طور پر کی گئی ہے۔ ان میں سے تین کا تعلق پڑوسی ریاست آسام سے ہے جبکہ باقی تین بیلونیا سب ڈویژن کے رہنے والے ہیں۔