• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بلاک آؤٹ مہم ۲۰۲۴ء: سوشل میڈیا صارفین ناراض، سلیبریٹیز کروڑوں فالوورز سے محروم

Updated: May 13, 2024, 9:02 PM IST | Jerusalem

سوشل میڈیا پرجاری بلاک آؤٹ مہم ۲۰۲۴ء کی وجہ سے مشہور سلیبریٹیز نے انسٹاگرام، ایکس اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے کروڑوں صارفین کھو دیئے ہیں۔ غزہ جنگ پر مسلسل خاموشی اور اپنا اثر ورسوخ استعمال نہ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ان مشہور شخصیات کے تئیں مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس تحریک کی شروعات ۷؍ مئی کو میٹ گالا تقریب سے ہوئی تھی۔

The condition of buildings in Gaza as a result of the Israeli aggression. Image: X
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں عمارتوں کی حالت۔ تصویر: ایکس

سوشل میڈیا پر ’’بلاک آؤٹ ۲۰۲۴ء‘‘ نامی مہم تیزی سے ٹرینڈ ہورہی ہے اور اسے کافی سراہا جا رہا ہے۔ اس تحریک کے تحت صارفین سےاپیل کی جارہی ہے کہ وہ ایسے اکاؤنٹس کو ’’بلاک‘‘ یا ’’اَن فالو‘‘ کریں جنہوں نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور انسانی بحران کے خلاف مکمل طور پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین میں اُن سیلیبریٹیز کے خلاف غم و غصہ اور مایوسی ہے جو اثر و رسوخ رکھنے کے باوجود غزہ معاملے پر خاموش ہیں۔ اس ضمن میں ایک ٹک ٹاکر، جو اس مہم میں شامل ہیں، کے مطابق اس تحریک کا مقصد سیلیبریٹز کیلئے آمدنی کےمتعدد سلسلوں کو روکنا اور ان کی شہرت کو کم کرنا ہے۔ اس ضمن میں سوشل بلیڈ، جو امریکہ پر مبنی سوشل میڈیا اینالیٹکس ویب سائٹ ہے، کے مطابق منظم صارفین غزہ معاملے پر خاموش سیلیبریٹز کے ناموں کی فہرست شیئر کرر ہے ہیں جس کے نتیجے میں انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سیلبریٹز بڑے پیمانے پر اپنے فالوورز کھو رہے ہیں۔ 

میٹ گالا تقریب میں ’’بلاک آؤٹ ۲۰۲۴ء‘‘ کا آغاز
اس تحریک کو۷؍ مئی کو ہیلی کالیل کے ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعے شہرت ملی ہے جہاں پر ان کے ہونٹوں سے یہ اشارہ ’’لیٹ دیم ایٹ کیک‘‘(انہیں کیک کھانے دو) اشارہ پڑھا گیا تھا۔ واضح رہے کہ یہ قول فرانسیسی انقلاب کے دوران ملکہ میری انتونیٹ نے غریبوں کت تضحیک کیلئے استعمال کیا تھا جس کامطلب تھا کہ ’’اگرروٹی نہیں ہے تو کیک کھاؤ۔ ‘‘
اداکارہ اور گلوکارہ سیلینا گومیز کے انسٹاگرام پر ایک ملین جبکہ ایکس سے ایک لاکھ فالورز کم ہوگئے ہیں۔ 
زینڈایا، جو اداکارہ اور گلوکارہ ہیں، نے انسٹاگرام پر ایک لاکھ ۵۳؍ ہزار فالوزر جبکہ ایکس سے ۴۰؍ہزار فالورز کھو دیئے ہیں۔ 
کیم کارداشیان، جو ٹی وی اسٹار ہیں اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں، نے اپنے ۷؍ لاکھ ۸۰؍ہزار فالووز کھو دیئے ہیں۔ 
بلی ایلش، جو نغمہ نگاراور گلوکارہ ہیں، نے اپنے ایک ملین فالورز کھو دیئے ہیں۔ 
کائیلی جینر کے انسٹاگرام پر ۵؍ لاکھ ۴۰؍ ہزار اور ایکس پر ۵؍لاکھ ۳؍ ہزار فالووز کم ہوگئے ہیں۔ 
معروف گلوکارہ رِحناّکے ایک لاکھ ۱۰؍ ہزار فالورز کم ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: عالمی عدالت میں مصر کی اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں شمولیت

اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں محصور خطے کی حالت
خیال رہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں فلسطینی غذا، پانی اور بنیادی اشیاء کی قلت کا سامنا کر رہےہیں۔ ایک ٹک ٹاک صارف نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ وقت ہے کہ ہم ایسے تمام سیلیبریٹیز کے خلاف ڈجیٹل آپریشن کریں جو غزہ میں ضرورتمندوں کی مدد کیلئے اپنے ذرائع اور اثر و رسوخ کا استعمال نہیں کر رہےہیں۔ ‘‘
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ۳۵؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ۷۸؍ ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK